مشرق وسطیٰ کے شائقین بھی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے تمام میچوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے

متحدہ عرب امارات کی مواصلاتی کمپنی اتصالات نے ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں براڈ کاسٹ کے حقوق سٹار ٹی وی نیٹ ورک سے حاصل کرلیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 اکتوبر 2021 15:03

مشرق وسطیٰ کے شائقین بھی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے تمام میچوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اکتوبر2021ء) مشرق وسطیٰ کے شائقین کرکٹ بھی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے تمام میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مواصلاتی کمپنی ایتیصلات نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں براڈکاسٹ کے حقوق سٹار ٹی وی نیٹ ورک سے حاصل کر لیے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتصالات نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے ’سٹارز پلے‘ کے ساتھ بھی شراکت داری کرلی ہے جو یہ میگا ایونٹ لائیو سٹریم کرے گا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے لیے براڈکاسٹنگ حقوق صرف اتصالات کے پاس ہیں اور اس کی سٹارز پلے کے ساتھ شراکت سے کرکٹ مداح ورلڈ کپ کے 45 میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں ناظرین کرکٹ میچز اتصالات کے ای لائف ٹی وی کے ذریعے کرک لائف میکس چینل، سوئچ ٹی وی اور سٹارز پلے کی ایپلی کیشن پر بھی دیکھ سکیں گے، کرک لائف میکس لائیو میچز کے ساتھ ساتھ میچز کی جھلکیاں، تبصرے اور کرک لائف کے دیگر چینلز پر پورے پورے میچز دوبارہ نشر کرے گا۔

(جاری ہے)

’سٹارز پلے‘ بھی کرک لائف اور کرک لائف دو چینلز کی سٹریمنگ کرے گا جس کے پاس پاکستان، انڈیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے علاوہ پاکستانی سپر لیگ اور کیریبئن پریمئر لیگ کے براڈ کاسٹنگ حقوق بھی ہیں۔
وقت اشاعت : 08/10/2021 - 15:03:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :