فاسٹ بائولر عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا

پی سی بی نے سری لنکا روانگی سے قبل ٹیسٹ مثبت آنے پر پیسر کا نام سکواڈ سے واپس لے لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:41

فاسٹ بائولر عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اکتوبر 2021ء ) پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے روانگی سے قبل ٹیسٹ مثبت آنے پر عاکف جاوید کا نام سری لنکا جانے والی ٹیم سے واپس لے لیا۔ واضح رہے کہ عاکف جاوید کو دورہ سری لنکا میں 3 ون ڈے میچوں میں شرکت کرنی تھی۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ عاکف جاوید کا پہلا ٹیسٹ بلوچستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے مثبت آیا تھا لیکن 10 دن کی آئسولیشن کے بعد عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد روانگی سے قبل ان کا دوسری بار ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وقت کی کمی کی وجہ سے عاکف کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کا نام نہیں دیا گیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ کے پاس دستیاب بولرز میں سے عاکف کا متبادل منتخب کرنے کا آپشن ہوگا۔

پاکستان شاہینز نے کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی نگرانی میں 17 سے 20 اکتوبر تک 4 روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کی۔ ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے جب کہ کامران غلام نائب کپتان ہیں۔                                                                              
وقت اشاعت : 21/10/2021 - 12:41:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :