بھارت کیخلاف جارحانہ کھیل پیش کریں ،رمیز راجہ کا قومی کرکٹرز کو مشورہ

قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب میں چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:36

بھارت کیخلاف جارحانہ کھیل پیش کریں ،رمیز راجہ کا قومی کرکٹرز کو مشورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اکتوبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے سربراہ رمیز راجہ نے بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو شیڈول میچ میں قومی کرکٹرز کو بے خوف ہوکر ٹینشن فری ماحول میں کھیلنے اور کپتان بابراعظم کو جارحانہ طرز قیادت اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں موجود قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب میں 59 سالہ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیا جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں شکست کے خوف کو ذہن سے نکال کر اپنی سو فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی جیت اور ماضی کے میچز کی مثالیں بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اس اہم ترین مقابلے میں بے خوف ہوکر اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں، اس کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی جان ماریں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں ۔ چئیر مین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے اور تبصروں پر توجہ نہ دینے کی بھی نصحیت کی۔                                                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 22/10/2021 - 15:36:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :