آل پاکستان پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بالنگ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

منگل 26 اکتوبر 2021 17:58

کراچی۔26اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) :آل پاکستان پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بالنگ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ کراچی کے ارینا کلب کار ساز میں جاری ایونٹ کے افتتاحی روز اسکول کٹیگری کے مقابلے ہوئے۔ بحریہ ٹائون سے نامزد منظور شدہ اطہر ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر سیلز محمد ایاز نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹین پن بالنگ کو پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے والا کھیل قرار دیا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف گرین شرٹس کی تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی مقبولیت اپنی جگہ ایک حقیقت ہے تاہم ملک میں دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پہلے روز اسکول کٹیگری کے پہلے مرحلے میں 500 سے زائد طلبا ایکشن میں نظر آئ
وقت اشاعت : 26/10/2021 - 17:58:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :