’آج پوری سکھ برادری ہربھجن سنگھ کے رویے پر شرمندہ ہوگی‘،خاتون صحافی کا بھارتی کرکٹر کو جواب

محمد عامر کے بعد ہربھجن سنگھ نے پاکستانی خواتین صحافیوں سے بدتمیزی کی،جواب نہ بن پانے پر ’ان پڑھ‘ کہہ دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 اکتوبر 2021 14:48

’آج پوری سکھ برادری ہربھجن سنگھ کے رویے پر شرمندہ ہوگی‘،خاتون صحافی کا بھارتی کرکٹر کو جواب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اکتوبر 2021ء ) ایسا لگتا ہے کہ ہربھجن سنگھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست کو کبھی بھلا نہیں سکیں گے۔ محمد عامر کے ساتھ ٹویٹر پر جھگڑے کے بعد سابق بھارتی کرکٹر نے اب پاکستانی خواتین صحافیوں پر تنقید کی ہے۔ عامر اور ہربھجن کی ٹویٹر لڑائی کے دوران ایک پاکستانی صحافی اقرا ناصر نے سابق بھارتی کرکٹر کو شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو میں ٹیگ کیا جس میں انہیں لگاتار 4 چھکے مار رہے تھے۔

سابق آف سپنر نے صحافی کو ان کی اور ظہیر خان کی ایک ٹیسٹ میچ میں شاہد آفریدی کو تین چھکے مارنے کی ویڈیو کے ساتھ جواب دیا۔ انہوں نے اقرا ناصر کو ’ان پڑھ صحافی‘ بھی کہا۔
پاکستانی صحافی باز نہیں آئیں اور انہوں نے یونس خان کی ہربھجن سنگھ کو چھکا مارنے کی ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہ ’یہ آپ کے لیے ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ کرکٹر‘۔

(جاری ہے)

اپنے جواب میں سابق بھارتی آف سپنر نے ایک بار پھر صحافی کو ناخواندہ کہتے ہوئے لکھا کہ ’’نقلی صحافی گم ہو جاؤ،‘‘۔
بات یہیں پر نہیں رکی، اس کے بعد انہوں نے ایک اور صحافی احتشام الحق کے جواب میں ہربھجن سنگھ نے محمد عامر کے خلاف رمیز راجہ کے بیان کی ویڈیو شیئر کی۔ احتشام اقرا ناصر کا دفاع کر رہا تھا۔

لفظوں کی جنگ اس وقت مزید جاری رہی جب ہربھجن سنگھ نے صحافی سمیرا خان سے کہا کہ وہ اپنی ’’بکواس‘‘ بند کریں۔
سمیرا خان نے جواب دیا کہ ’’یہ تم ہی تھے جو ہمیشہ کی طرح یہ بکواس لائے، لہٰذا ٹھنڈے رہو اور میرے ملک کی خواتین پر حملہ کرنا بند کرو، اور ہاں ایک اور بات، عاجزی سیکھنے کے لیے بابا کرتار پور صاحب کی زیارت کیجیے‘‘۔

سمیرا خان کو جواب دیتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے پھر لکھا کہ ’ہمیں یہ مت سکھاؤ کہ عورت کی عزت کیسے کی جائے۔ یہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ جب آپ عامر کی طرف سے ٹویٹ کر رہی تھیں، کیا یہ صحیح تھا؟ ،میں یہ بھی نہیں جانتا کہ آپ کون ہیں، سچ پوچھیں، یہ آپ ہی تھیں جنہوں نے مجھے نہیں سب سے پہلے ٹویٹ کیا۔ آرام کرو اور ٹھنڈی رہو، میرا تمھارے خلاف کوئی اختلاف نہیں ہے اس لیے براہ کرم اس سے دور رہو‘۔
وقت اشاعت : 28/10/2021 - 14:48:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :