یو این سیکر ٹری جنر ل نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

جمعہ 10 دسمبر 2021 16:16

یو این سیکر ٹری جنر ل نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی
اقوام متحد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2021ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور انہوں نے یہ دعوت قبول کر لی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سرمائی اولمپکس2002 کے بعد تقریباً تمام اولمپکس میں شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور اطلاع کے مطابق فرانسیسی وزیر برائے قومی تعلیم، امورِ نوجوان و کھیل ڑاں مشیل بلانچ نے 9 دسمبر کو فرانسیسی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں اعلان کیا کہ فرانس ،امریکہ کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے "سفارتی بائیکاٹ" کی پیروی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی بذات خود ایک دنیا ہے اور اسے سیاسی مداخلت سے محفوظ رہنا چاہیے، ورنہ یہ کسی بھی رخ پر جا سکتے ہیں اور آخر میں تمام مقابلوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/12/2021 - 16:16:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :