ایسے کھیلتے رہے تو سندھ میں الیکشن بھی جیت سکتے ہیں،رمیز کی دھانی سے دلچسپ گفتگو

حال ہی میں قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں رمیز راجا کی شاہنواز دھانی سے متعلق گفتگو

بدھ 19 جنوری 2022 00:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ نوجوان بولر شاہنواز دھانی کی سندھ میں الیکشن جیتنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔حال ہی میں قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں رمیز راجا نے شاہنواز دھانی کو اسٹیج پر بلانے کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔

(جاری ہے)

دوران گفتگو شاہنواز دھانی کو رمیز راجا کے ساتھ لفافہ تھامے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ رمیز راجا نے کہا کہ اگر آپ اسی طرح کھیلتے رہے تو میرا خیال ہے کہ آپ سندھ میں الیکشن بھی جیت سکتے ہیں کیوں کہ آپ اتنے مقبول ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ شاہنواز دھانی سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واقع ایک گاؤں کھو آوڑ خان دھانی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے بڑی محنت سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔
وقت اشاعت : 19/01/2022 - 00:18:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :