بابر اعظم کو کمارا سنگاکارا کا لگاتار سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کا موقع مل گیا

سری لنکن لیجنڈ نے 2015ء کرکٹ ورلڈ کپ میں لگاتار 4 سنچریاں سکور کی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 جون 2022 17:00

بابر اعظم کو کمارا سنگاکارا کا لگاتار سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کا موقع مل گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جون 2022ء ) پاکستان کے کپتان بابر اعظم اس وقت ون ڈے کرکٹ میں ریڈ ہاٹ فارم میں ہیں اور انہوں نے پچھلی پانچ اننگز میں چار سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔ 27 سالہ نوجوان بلے باز نے کل ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی 17 ویں ون ڈے سنچری سکور کی جو ان کی تین اننگز میں مسلسل تیسری سنچری بھی تھی۔ نمبر 1 رینکنگ بلے باز دو بار لگاتار تین سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے جمعے کے روز کھیلا جائے گا اور بابر اعظم کے پاس اب سری لنکا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کمارا سنگاکارا کا لگاتار سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کرنے کا موقع ہے۔ سری لنکن لیجنڈ نے 2015ء کرکٹ ورلڈ کپ میں لگاتار چار سنچریاں سکور کی تھیں۔

(جاری ہے)

ون ڈے میں مسلسل سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کرکٹرز میں کمار سنگاکارا کا 4 سنچریوں کے ساتھ پہلا نمبر ہے۔

ظہیر عباس ،سعید انور، ہرشل گبز ،اے بی ڈی ویلیئرز ، کوئنٹن ڈی کاک ، راس ٹیلر، بابر اعظم (دو بار) ، جونی بیئرسٹو اور ویرات کوہلی مسلسل 3 اننگز میں 3،3 سنچریاں سکور کرکے اس فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔                                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 09/06/2022 - 17:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :