نئی ون ڈے رینکنگ، پاکستان نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن سنبھال لی

مین ان گرین ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد ٹاپ تھری میں موجود ، پاکستان کی ریٹنگ آسٹریلیا کے برابر 106 ہے تاہم اعشاریائی لحاظ سے وہ تیسرے نمبر ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 جون 2022 13:04

نئی ون ڈے رینکنگ، پاکستان نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن سنبھال لی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جون 2022ء ) دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے باعث پاکستان نے تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں کینگروز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ مین ان گرین ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کی ریٹنگ آسٹریلیا کے برابر 106 ہے تاہم اعشاریائی لحاظ سے وہ تیسرے نمبر ہیں جب کہ بھارت 105 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

تین میچوں کی جیت کے سلسلے نے پاکستان کو کافی مدد فراہم کی ہے کیونکہ ٹیم آئی سی سی سپر لیگ کی درجہ بندی میں بھی آگے بڑھ گئی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں بھی تیسرے نمبر پر ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ہندوستان 105 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 99 پوائنٹس کے ہمراہ چھٹے، بنگلہ دیش 95 پوائنٹس لے کر ساتویں، سری لنکا 86 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 72 پوائنٹس لے کر 9ویں جب کہ افغانستان 69 پوائنٹس کے ہمراہ دسویں پوزیشن پر موجود ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی اگلی ون ڈے سیریز ہالینڈ کے دورے میں شیڈول ہے۔ مین ان گرین اگست میں ہالینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلے گی جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز ملک کے اندر معاشی بحران کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ایشیاء کپ 2022ء میں بھی شرکت کرے گا اور سال کے اختتام سے قبل انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔
وقت اشاعت : 17/06/2022 - 13:04:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :