ڈائمنڈ جوبلی کرکٹ فیسٹیول میچ کا شاندار انعقاد ، کمشنر الیون کی کامیابی

پیر 15 اگست 2022 16:50

ڈائمنڈ جوبلی  کرکٹ فیسٹیول میچ کا شاندار انعقاد ، کمشنر الیون کی کامیابی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) پاکستان آرمی اور کمشنر کراچی کے زیر انتظام بنک اسلامی کے اشتراک سے معین خان اکیڈمی ڈیفنس میں منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی نمائشی کرکٹ میچ کمشنر الیون نے جیت لیا ۔کمشنر الیون نے اپنے حریف کراچی الیون کو 62رنز سے شکست دیدی۔پر وقار اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی میجر جنرل قمر مقبول نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بنک اسلامی کے صدر سید عامر علی ،ایڈیشنل کمشنر کراچی دادول ظہرانی اورکوارڈینٹرغلام محمد خان بھی موجود تھے ۔نمائشی میچ میں کمشنر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 182رنز سکور کئے کیپٹن وجاہت اللہ نے 42،عبداللہ فضل 48اور ارسلان فرزند نے 41رنز بنا ئے کراچی الیون کے راجہ لیاقت نے 41رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں کراچی الیون 120رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ ارسلان بشیر 42،عبداللہ نے 39رنز اسکور کئے۔ کمشنر الیون کے میجر تنویر احمد نے 18رنز کے عوض 3،سابق ٹیسٹ کرکتر توصیف احمد کے صاحبزادے ولید احمد نے 14رنز دیکر 2اوراسرار الحق نے15رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 16:50:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :