سٹورٹ براڈ کا دورہ پاکستان سے باہر ہونیکا امکان

پیسر کی پارٹنر مولی کنگ کے ہاں جوڑے کی پہلے بچے کی پیدائش متوقع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 اگست 2022 12:30

سٹورٹ براڈ کا دورہ پاکستان سے باہر ہونیکا امکان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اگست 2022ء ) انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ کے دورہ پاکستان سے دستبرداری کا امکان ہے کیونکہ ان کی پارٹنر مولی کنگ ہاں جوڑے کی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم 17 برس پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا، انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 9 دسمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکرخان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کی 17 سال بعد ایک مرتبہ پھر میزبانی کرنے پر خوشی ہوگی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے عبوری چیف ایگزیکٹو کلئیر کانر نے کہا کہ 2005ء کے بعد انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی پاکستان روانگی تاریخی لمحہ ہے۔ طویل عرصے بعد کرکٹ سے محبت کرنے والے پرجوش شائقین کرکٹ کے سامنے کھیلنے کا موقع ملنے پر خوش ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان پانچویں اور انگلینڈ کی ٹیم ساتویں نمبر پرہے۔
وقت اشاعت : 24/08/2022 - 12:30:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :