ایشیاء کپ: بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا انجری کے باعث ایونٹ سے باہر

بی سی سی آئی نے رویندرا جڈیجا کی جگہ اکشر پٹیل کو سکواڈ میں شامل کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 2 ستمبر 2022 18:55

ایشیاء کپ: بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا انجری کے باعث ایونٹ سے باہر
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 ستمبر 2022ء ) ایشیاء کپ ٹی 20 کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ روہیت شرما الیون پاکستان اور ہانگ کانگ کو پہلے راؤنڈ میں شکست دینے کے بعد سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ بھارت کو ایونٹ میں آگے افغانستان، سری لنکا اور آج کے میچ کی فاتح پاکستان یا ہانگ کانگ سے مزید میچز کھیلنا ہیں۔

اگلے مرحلے میں ایشیاء کپ اہم ترین میچز کے لیے بھارت کو اپنے قابل اعتماد آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ رویندرا جڈیجا دائیں گھنٹے کی انجری کے باعث ایشا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رویندرا جڈیجا کی جگہ اکشر پٹیل کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ اکسر پٹیل کو بھارتی ٹیم کے اسٹینڈ بائی سکواڈ میں نامزد کیا گیا تھا وہ جلد ہی دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

(جاری ہے)

رویندرا جڈیجا گھنٹے میں چھوٹ لگنے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے ہیں تاہم بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ بھارتی اسکواڈ اب روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دیپک ہوڈا، رشبھ پنت ، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا ، آر اشون، بھونیشور کمار، اویش خان،اکسر پٹیل، یوز ویندرا چاہل اور روی بشنوئی پر مشتمل ہے۔                                                                                                                        
وقت اشاعت : 02/09/2022 - 18:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :