فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری تھیں، جو بھی جیتتی ہمیں خوشی ہوتی : عادل رشید کے والد کا ویڈیو پیغام

معین علی اور عادل رشید دونوں میرے بیٹے ، دونوں کشمیری ہیں، پاکستانیوں کو بھی ان دونوں کھلاڑیوں پر فخر ہے جو انگلینڈ کیلئے کھیل رہے ہیں: عبدالرشید

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 نومبر 2022 12:34

فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری تھیں، جو بھی جیتتی ہمیں خوشی ہوتی : عادل رشید کے والد کا ویڈیو پیغام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 نومبر 2022ء ) انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل رشید کے والد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری تھیں۔ سوشل میڈیا پر عادل رشید کے والد عبدالرشید کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل پر بات کرتے دیکھے گیا۔ جیو نیوز کے مطابق ویڈیو پیغام میں عادل رشید کے والد کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ انگلینڈ کو ورلڈکپ کے فائنل میں فتح ہوئی تاہم فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا الحمداللہ! انگلینڈ ٹیم میں موجود معین علی اور عادل رشید دونوں میرے بیٹے ہیں، دونوں کشمیری ہیں، پاکستان کے لوگوں کو بھی ان دونوں کھلاڑیوں پر فخر ہے جو انگلینڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں، ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی بھی اچھی رہی۔ عادل رشید کے والد کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کی فتح کے بعد جو بھی ہمیں مبارکباد دے رہا ہے میں ان سے یہی کہہ رہا ہے فائنل میں جو بھی ٹیم جیتتی ہمیں خوشی ہوتی کیوں کہ دونوں ٹیمیں ہماری تھیں۔
                                                                                                                              
وقت اشاعت : 14/11/2022 - 12:34:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :