میر حمزہ پائوں کی انجری کے باعث ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ نہ بناسکے

سیریز کی اہمیت کے پیش نظر سلیکشن کمیٹی نے مکمل فٹنس کے حامل پرفارمرز کو ترجیح دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 نومبر 2022 14:10

میر حمزہ پائوں کی انجری کے باعث ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ نہ بناسکے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 نومبر 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میر حمزہ کے پاؤں میں انجری ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ میں انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ 30 سالہ فاسٹ بولر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل میں شاہین شاہ کی انجری کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان تھا لیکن 18 رکنی فہرست میں ان کی عدم موجودگی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔

کراچی میں پیدا ہونے والے فاسٹ بولر نے جاری 23-2022ء قائد اعظم ٹرافی میں صرف چار کھیل کھیلے ہیں اور وہ سندھ کے فائنل راؤنڈ کے میچ سے بھی محروم رہے۔ میر حمزہ کی انجری کو تسلیم کرتے ہوئے اور سیریز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کمیٹی نے ان فٹ کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور مکمل فٹنس کے حامل پرفارمرز کو ترجیح دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ابرار احمد، جو یاسر شاہ کی بجائے بورڈ کی پہلی پسند تھے اور محمد علی کو مضبوط فرسٹ کلاس پرفارمنس کے بعد ٹیسٹ سکواڈ میں پہلی بار شامل کیا گیا ۔ محمد وسیم جونیئر اور زاہد محمود جو اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے لیے بھی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ تھے، ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کرنے والے دیگر دو کھلاڑی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/11/2022 - 14:10:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :