شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

بدھ 1 فروری 2023 21:50

شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی رکنیت سیاستعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی اور ساتھ ہی کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے 14 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے ساتھ دیگر ارکان میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ، سابق کپتان شاہد آفریدی، ایزد سید، شفقت رانا، اور چوہدری عارف سعید بھی شامل تھے۔بعد ازاں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا جس کا سربراہ شاہد اذفریدی کو بنایا گیا تاہم نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد عبوری سلیکشن کمیٹی ختم ہوگئی تھی اور پھر ہارون رشید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی نے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/02/2023 - 21:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :