وارم اَپ میچ، سعود شکیل کے بیٹ پر سپانسر نہ دیکھ کر مداح حیران

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 141.51 کے سٹرائیک ریٹ سے 53 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 ستمبر 2023 13:43

وارم اَپ میچ، سعود شکیل کے بیٹ پر سپانسر نہ دیکھ کر مداح حیران
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2023ء ) پاکستانی بلے بازوں نے جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد، بھارت میں وارم اپ میچ کے دوران اپنی بلے بازی کی مہارت کا مظاہرہ کیا اور بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل ان میں سے ایک تھے۔ 5ویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آتے ہوئے، 27 سالہ نوجوان بیٹر نے کچھ بہترین شاٹس کھیلے اور پوری گراؤنڈ میں باؤنڈریز لگائیں، انہوں نے 141.51 کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ سے 53 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے مجموعی طور پر 75 رنز بنائے۔

تاہم، سعود کی متاثر کن کارکردگی کے درمیان مداحوں نے نوٹ کیا کہ سعود کے بلے پر کوئی سپانسر نہیں تھا۔ سعود شکیل جنہوں نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی ڈبل ٹیسٹ سنچری سکور کی تھی، پاکستان کے لیے بہترین اور قابل بھروسہ مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر ابھرے لیکن انہیں بغیر کسی اسپانسر کے بلے سے کھیلتے ہوئے دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان کی سنچری اور بابر اعظم کی 84 گیندوں پر 80 رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 345 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ وارم اپ میچز 50 اوورز پر مشتمل ہوں گے۔ تاہم، ان میچوں کو ون ڈے کا درجہ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ ٹیموں کے پاس اپنے سکواڈ کے تمام 15 ارکان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کی لچک ہوگی۔

یہ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوا ۔ یہ فیصلہ حیدرآباد میں مقامی سکیورٹی حکام کی سفارشات کے جواب میں کیا گیا۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں 10 ٹیمیں 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک 10 مقامات پر ٹائٹل کے لیے لڑیں گی، احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی اور فائنل کی میزبانی ہوگی۔
وقت اشاعت : 30/09/2023 - 13:43:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :