شاہین آفریدی اور محمد عامر کی بابراعظم اور ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو سے متعلق دلچسپ ویڈیو وائرل

بابر اور کوہلی میں سے کس کی کور ڈرائیو زیادہ اچھی ہے؟:میزبان شعیب ملک ، عامر نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کوہلی جب کہ شاہین نے بابر کا نام لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 فروری 2024 11:51

شاہین آفریدی اور محمد عامر کی بابراعظم اور ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو سے متعلق دلچسپ ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 فروری 2024ء ) قومی ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر کی بابراعظم اور ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو سے متعلق دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی20) کیلئے ڈیزرٹ وائپرز کو دیئے گئے انٹرویو میں میزبان شعیب ملک نے سوال کیا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں سے کس کی کور ڈرائیو زیادہ اچھی ہے؟ جس پر محمد عامر نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کوہلی جب کہ شاہین نے بابر اعظم کا نام لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور شائقین کرکٹ بھی دونوں کرکٹر کا ایک دوسرے سے موازنہ کرتے نظر آتے ہیں۔ دونوں فاسٹ بولرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا حصہ ہیں، شاہین آفریدی مسلسل تیسرے سیزن میں لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جب کہ محمد عامر ٹورنامنٹ میں اپنی نئی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔                                                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 23/02/2024 - 11:51:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :