شاداب خان پی ایس ایل آل راؤنڈرز کے ایلیٹ کلب میں سرفہرست

اسلام آباد کے کپتان پی ایس ایل کے ایک ہی میچ میں 50+ رنز بنانے اور 2 سے زیادہ وکٹیں لینے کا کارنامہ تین مرتبہ سرانجام دینے والے واحد آل رائونڈر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 مارچ 2024 15:07

شاداب خان پی ایس ایل آل راؤنڈرز کے ایلیٹ کلب میں سرفہرست
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مارچ 2024ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار شاداب خان نے راولپنڈی کرکٹ میں پشاور زلمی کے خلاف گزشتہ رات کی شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک ہی میچ میں 50+ رنز بنانے اور 2 سے زیادہ وکٹیں لینے والے آل راؤنڈرز کی ایلیٹ کیٹیگری میں جگہ بنا لی ہے۔ 25 سالہ کھلاڑی نے یہ کارنامہ پی ایس ایل کے کسی ایک میچ میں کسی بھی آل راؤنڈر سے زیادہ 3 مرتبہ انجام دیا ہے ، گزشتہ روز انہوں نے 80 رنز بنائے اور مین آف دی میچ پرفارمنس پر 3 وکٹیں بھی لیں ۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر روی بوپارا شاداب خان کے علاوہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ ایک سے زائد مرتبہ (2 بار) انجام دیا۔ پی ایس ایل کے ایک میچ میں 50 سے زیادہ رنز اور 2 سے زیادہ وکٹیں لینے والے دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف ،کیمرون ڈیلپورٹ ،بین کٹنگ ،سمیت پٹیل ،عماد وسیم ،محمد حفیظ ،محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جنہوں نے ایک ،ایک مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب اپنے ابتدائی 7 میچوں میں 3 میچ جیتے ہیں اور 3 ہارے ہیں، اس کے ریگولر سیزن میں صرف تین میچ باقی رہ گئے ہیں، ٹیم کے پاس پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کا بہترین موقع ہے۔ پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف گزشتہ رات کی زبردست جیت کے بعد 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے اور رن ریٹ کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے بھی بہتر ہے جو دوسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 05/03/2024 - 15:07:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :