افغانستان اورآئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اورآخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ منگل کو کھیلا جائے گا

پیر 11 مارچ 2024 11:48

افغانستان اورآئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اورآخری ایک روزہ  بین الاقوامی کرکٹ میچ منگل کو  کھیلا جائے گا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) افغانستان اور آئرلینڈکی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کاتیسرا اور آخری میچ (کل) منگل کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ، شارجہ میں کھیلا جائے گا۔افغانستان کی ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ افغانستان کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم کو 35 رنز سے شکست دی تھی جبکہ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ آئرلینڈ کی ٹیم نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر جیت لیا تھا۔دونوں ٹیمیں یو اے ای میں موجود ہیں جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز میں افغانستان کی ٹیم کو حشمت اللہ شہیدی لیڈ کریں گے جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم کی قیادت پال سٹرلنگ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 12 مارچ کو کھیلاجائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ، شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 17 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز بھی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ، شارجہ میں ہی کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 11/03/2024 - 11:48:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :