قومی نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال جون میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

جمعرات 14 مارچ 2024 14:46

قومی نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال جون میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال جون میں لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی 17 ، 17ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزادجموں و کشمیر، ایلیٹ اکیڈمی، کائوسمپولیٹین روز اکیڈمی اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 14/03/2024 - 14:46:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :