}چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلہ بڑھایا

اتوار 21 ستمبر 2025 18:20

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2025ء)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کے پلیئرز سے ملاقات کی۔چیئرمین پی سی بی نے اس بارے میں کہا کہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے گیا تھا، پلیئرز اور مینجمنٹ سے ملاقات بہت ہی اچھی رہی۔انہوں نے کہا کہ اہم میچز سے قبل کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھایا ہے، پر امید اور دعا گو ہوں کہ آئندہ میچز میں ٹیم بہت اچھا کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 21/09/2025 - 18:20:45