صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کافروغ نہایت ضروری ہے‘ شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی ملاقات پاکستانی نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ، پاکستانی کھلاڑیوں نے عالمی سطح پرملک کا نام روشن کیا ہے،کرکٹ پاکستان میں بے حد مقبول ہے،پنجاب حکومت نے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں قومی کرکٹرز نے سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کی ہے صوبے بھر میں کرکٹ ،ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے میدان آباد کیے گئے ہیں :وزیراعلیٰ کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سے گفتگو
جمعرات 20 اگست 2015 21:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز یہاں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ملاقات کی،جس میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا بے حدمقبول کھیل ہے اورقومی کرکٹ کے کھلاڑیوں نے سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کی ہے جس پر قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اورکھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے سری لنکا کے ہوم گراوٴنڈ پر محنت، ریاضت اورنظم و ضبط کے ذریعے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا ،جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ کھلاڑی پاکستان کے عظیم سفیر ہیں اور سری لنکا کے دورے کے دوران انہوں نے کھیل کے میدان کے اندر اورباہر بہترین ٹیم ورک سے یہ بات ثابت کی ہے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چھٹی پنجاب را پاورلفٹنگ چیمپئن شپ ننکانہ ڈسٹرکٹ نے جیت لی
-
تمام ایونٹس اور میچز میں رضوان کو پنجاب حکومت سپورٹ کرے گی، وزیر کھیل پنجاب
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی امریکی سفارتخانے آمد، امریکی سفیر سے ملاقات
-
ڈسٹرکٹ والی بال چیمپئن شپ ہری پور کے مقابلے اختتام پذیر
-
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس