بگ تھری کے خاتمہ کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے ، شہر یار خان

ہفتہ 11 جون 2016 22:16

بگ تھری کے خاتمہ کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے ، شہر یار خان

لاہور۔11 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جون ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ بگ تھری کے خاتمے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے ، آئی سی سی کے رواں ماہ ہونیوالے اجلاس میں بگ تھری کے خاتمے کے معاملہ میں پیش رفت ہوگی ۔

(جاری ہے)

پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی سی بی چاہتا ہے کہ بگ تھری کا وجود نہ رہے اور آئی سی سی میں تمام فیصلے جمہوری انداز میں ہوں،انہوں نے کہاکہ وہ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے اگلے ہفتے انگلینڈ جارہے ہیں اور وہاں پر پاکستان کے میچز بھی دیکھیں گے ، چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ میں پرفارمنس بہتر ہے لیکن ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں پرفارمنس کو بہتر بنانا ہمارا ہدف ہے، قومی کرکٹ کی بہتری کیلئے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم اقدامات کیئے گئے ہیں ،شارٹ ٹرم پلان پر عمل در آمد ہوچکاہے تاہم لانگ ٹرم پلان پر 95فیصد عمل مکمل ہوا ہے ،شارٹ ٹرم میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ،ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے ،کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے بوٹ کیمپ لگایا گیا اور گورننگ بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر سال بوٹ کیمپ لگایا جائے،ڈسپلن کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی جبکہ لانگ ٹرم میں یونیورسٹی ،کلب کرکٹ اور سکول کرکٹ کو ترقی دینا اور ان کے ٹورنامنٹس کروانا ہے، انہوں نے کہا کہ اگست، ستمبر میں پورے ملک میں سکول چیمپئن شپ کا انعقاد کروارہے ہیں جس میں 1000سے زائد سکول حصہ لیں گے ،پہلے ان کے مقابلے ڈسٹرکٹ سطح پر ، پھر ریجنل سطح پر اور آخرمیں نیشنل سطح پر ہوں گے ،چیمپئن شپ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ دی جائے گی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو خوش آمدید کہا گیا اور پی سی بی کے ساڑھے چار ارب روپے کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ،قومی ٹیم اور سپورٹنگ سٹاف کو پرفارمنس بہتر بنانے کیلئے ٹارگٹ دیا جائے گا ، ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کے بعض عہدیداران کی ڈگر یوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور جن کی ڈگریاں نہیں آئیں ان کو چھ ماہ کا وقت دیدیا گیا ہے،ذاکر خان اور ایزد سید کی ڈگریاں جمع ہوگئی ہیں اور امید ہے کہ دیگر عہدیدار بھی اپنی ڈگریاں جمع کروادیں گے ، چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کیلئے اظہر محمود مضبوط امیدوار ہیں اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی ان کی تعیناتی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم اظہر محمود سے ابھی معاملات فائنل نہیں ہوئے ، انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کو کمپنی بنانے پر بھی پیش رفت کی جائے گی اور اس حوالے سے گورننگ بورڈ نے منظور ی دیدی ہے ،قومی کرکٹ ٹیم کو غیر ممالک میں تیز وکٹوں کا مسئلہ درپیش رہتا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ملکی وکٹوں کو بہتر بنایا جائے ،ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ریجن اور ڈیپارٹمنٹ علیحدہ علیحدہ ون ڈے کرکٹ کھیلیں گے ،چار روز ہ کرکٹ کے فارمیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور اگلے سال بھی یہی فارمیٹ ہوگا ،ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ صرف ریجنز کھیلیں گے ،انہوں نے بتایا کہ مدثر نذر ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمی اور ڈائریکٹر ریجنل کرکٹ اکیڈمیز کا عہدہ منگل کے روز سنبھالیں گے ۔

وقت اشاعت : 11/06/2016 - 22:16:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :