پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ کے موقع پر پشاور زلمی کا کپتان نامزد کیے جانے کے اعلان پر ڈیرن سمی جذباتی ہو گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اکتوبر 2016 22:38

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ کے موقع پر پشاور زلمی کا کپتان نامزد کیے جانے کے اعلان پر ڈیرن سمی جذباتی ہو گئے

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ کے موقع پر پشاور زلمی کا کپتان نامزد کیے جانے کے اعلان پر ڈیرن سمی جذباتی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ کی تقریب کے دوران پشاور زلمی نے سابق ویسٹ انڈیز کپتان ڈیرن سمی کو اپنی ٹیم کا کپتان نامزد کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈیرن سمی کی بطور کپتان کی نامزدگی کا اعلان خود شاہد آفریدی نے کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈیرن سمی کو ان کے بورڈ نے عزت نہیں دی تاہم ان کی ٹیم پشاور زلمی انہیں عزت دے گی اور اسی لیے انہیں کپتان نامزد کیا جا رہا ہے۔ بطور کپتان اپنی نامزدگی کا اعلان سن کر ڈیرن سمی جذباتی ہو گئے اور یہ مناظر ٹی وی اسکرین پر بھی دکھائے گئے۔

وقت اشاعت : 19/10/2016 - 22:38:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :