ویرات کوہلی کو آئی سی سی کی جانب سے سمتھ پر چیٹنگ الزامات لگانے پر کلین چٹ مل گئی

دونوں کپتانوں سے بات کی جائے گی کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے باز رہیں جو کہ کرکٹ قوانین کے خلاف ہوں، آئی سی سی

جمعرات 9 مارچ 2017 17:41

ویرات کوہلی کو آئی سی سی کی جانب سے سمتھ پر چیٹنگ الزامات لگانے پر کلین چٹ مل گئی
بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2017ء) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کے درمیان تنازع بظاہر حل ہونے کی جانب گامز ن ہیں اور ویرات کوہلی کو آئی سی سی کی جانب سے سمتھ پر چیٹنگ الزامات لگانے پر کلین چٹ دیدی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جا نیوالی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی قائد کے درمیان تنازع اس وقت سامنے آیا جب ویرات کوہلی نے کینگروز ٹیم پر الزام لگایا تھا کہ سمتھ نے ریویو لینے کیلئے ڈریسنگ روم سے رجوع کیا تھا جس پر ویرات کوہلی ناراض ہوگئے اور کہا کہ یہ اقدام کرکٹ کے اصولوں کے منافی ہے اور وہ اسے چیٹنگ قراردیتے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے بھی کوہلی کو چیٹنگ الزامات لگانے کی بنائ پر ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔بعدازاں نے سمتھ نے بھی اپنی غلطی کو تسلیم کیا۔آئی سی سی نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ سے قبل دونوں کپتانوں سے بات کی جائے گی کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے باز رہیں جو کہ کرکٹ قوانین کے خلاف ہوں۔
وقت اشاعت : 09/03/2017 - 17:41:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :