اسٹیٹ بینک نے مالی صارف کے تحفظ کیلئے سرکلر جاری کر دیا

جمعہ 29 اگست 2014 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے شعبہ تحفظ صارف نے سرکلر نمبر 4 برائے 2014ء جاری کیا ہے جس کا عنوان ”تحفظِ مالی صارف“ ہے۔ اس سرکلر میں مالی صارف کے تحفظ، اس کی اہمیت، دنیا بھر میں اس حوالے سے پیش رفت، اور مالی صارف کے تحفظ کے بارے میں خود بینک کے متوقع کردار پر تفصیلی نوٹ شامل ہے۔ اس سرکلر کے اجرا سے توقع ہے کہ مالی صارف کا تحفظ بینکوں کے لیے محض ایک تعمیلی پابندی نہیں رہے گا بلکہ خوداختیار کردہ ایسی عادت بن جائے گا جو اصول پر مبنی ہو۔

سرکلر کا تقاضا ہے کہ تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکرو فنانس بینک ”صارفین کے ساتھ منصفانہ رویے“ پر اپنا فریم ورک تیار کر کے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظور کرائیں گے اور یکم جولائی 2015ء تک اس پر عمل درآمد شروع کردیں گے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکرو فنانس بینک اپنے صارفین کو بینکاری سہولتیں اور خدمات مہیا کرتے وقت ان کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور منصفانہ رویہ اپنائیں گے۔

اسٹیٹ بینک صنعت میں مالی صارف کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے بینکوں کو کئی ہدایات جاری کر چکا ہے۔ تاہم دیکھنے میں آیا ہے کہ صارف کا مالی تحفظ صرف شکایت نمٹانے تک ہی محدود ہے۔ مالی صارف کے تحفظ کی حقیقی تشریح کی ترسیل کے لیے اسٹیٹ بینک نے اس موضوع پر سرکلر جاری کیا ہے جس میں اس کا مطلب اور مالی صارف کے تحفظ کی وکالت کے لیے بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں سے متوقع طرز عمل شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب