جامعہ کراچی: شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے طالب علم کا داخلہ جعلی مارک شیٹ جمع کرانے کی بناء پر منسوخ

منگل 2 ستمبر 2014 21:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق شعبہ امتحانات جامعہ کراچی سے تصدیق کروانے پر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس کے ماسٹرز ایوننگ پروگرام (2014-15 ء) کے طالب علم سید عابِس رضا رضوی ولد سید قمر عباس رضوی فارم نمبر2571 کی مارک شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کے باعث ان کا داخلہ فوری طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔

ملک کے نامور سائنسدان محقق سابق وفاقی وزیر اور سابق چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن نے کلیہ فنون کی سماعت گاہ میں اپنے کلیدی ”لیکچر فضیلت“ سیریزII جس کا اہتمام رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر نے کیا تھا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصر جدید میں دنیائے سائنس نے تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ ایک پر کشش اور پُر تحیر جہان سائنس تخلیق کیا ہے سائنس اور ٹیکنالوجی کے فنی استعمال سے مغربی اقوام ،ملک اور معاشرہ ترقی وتعمیر کی معراج پر پہنچ چکے ہیں اور ایک جہاں نو کی مزید نوید سنائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن مسلم ممالک میں بے پناہ تخلیقی وتعمیری تحقیقی فکر کی بالیدگی کے باوجود جو تحقیق کے سوتے سائنسدانوں کی توجہ کے منتظر ہیں ،قدرتی وسائل سے مالامال مسلم ممالک کو قدرت نے ایک ایسی لازوال دولت اور سرمایہ کثیر سے نوازا ہے وہ ہے ہمارے نوجوانوں پر مشتمل نصف آبادی جو قابل رشک میراث۔اگر ہمارے یہ نوجوان سائنس اور تحقیق میں اپنے اصل جوہر کو یقین اور بے پناہ مطلوبہ صبر کے ساتھ ریسرچ میں صرف کریں تو مسلم ممالک بالعموم پاکستان بالخصوص ترقی وخوشحالی حاصل کرسکتاہے۔

مگر اس کے لئے علوم وفنون پر مشتمل معاشرہ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ نالج اور ریسرچ بیسڈ کلچر کے لئے ضروری ہے کہ ہمارا معیار تعلیم بہتر ہو بدقسمتی سے ہم نے تعلیمی تقاضوں کو سائنسی ترقی کے لئے قرارواقعی توجہ نہیں دی پاکستانی قوم کے نوجوان بلا کے ذہین ،محنتی اور پر عزم ہیں مگر وسائل کی تنگی ارباب اختیار کی سردمہری کا شکا رہیں۔انہوں نے سنگاپور ،فن لینڈ جیسے بے وسیلہ ممالک جہاں قدرتی وسائل نایاب،تیل عنقا،،سنگلاخ زمین اور معدنیات کم یاب مگر ان ممالک نے ترقی کا راز پالیا کہ ان کے نوجوان اصل سرمایہ ہیں جن کو تعلیم وتحقیق اور سائنسی ترجیحات اور ریسرچ کی سہولتیں مہیا کی جائیں تو ملک ترقی کرسکتا ہے ۔

ایجوکیشن بیسڈ معاشرہ کی تخلیق نے ترقی کی راہیں کھول دیں۔انہوں نے طلبہ کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کیمیائی تعامل (Molecular ) اور میٹریل سائنس(Material Science ) پر دستر س اور تحقیق کے بغیر ترقی ممکن نہیںآ پ کو ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل لائبریری سے استفادہ کرناچاہیئے۔یہ سہولت آپ کو یورپی ممالک کی طرح دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویڈیوکانفرنسنگ کی سہولت بھی تمام سرکاری ،نجی جامعات میں دستیاب ہیں جہاں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک امریکہ ،کینڈا،آسٹریلیا،جاپان اور یورپ کے بہترین اساتذہ کے لیکچرز سے آپ فیضیاب ہوسکتے ہیں اور ہورہے ہیں،صرف ذوق طلب اور جذبہ تعلیم وتحقیق کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سائنس کے ہر میدان میں وسیع اور قابل تحسین ترقی کے پیش نظر بائیوٹیک جینومکس کے طفیل بنی نوع انسان کی تخلیقی اجزء ،امراض کی تشخیص DNA کا عمل یہ وہ سائنسی حقائق ہیں جن کا تصور ماضی میں محال تھا ۔طلبہ کو محض تعلیم وتحقیق میں وقت گذاری نہیں تحصیل علم کی جستجو ،سائنسی دریافت کی لگن لیب میں سعی مسلسل اور تجربات کو پایہ تکمیل تک نتیجہ خیز بنانے پر توجہ دینا چاہیئے۔

ہمارے یہاں ریسرچ کلچر ہونا ضروری ہے اور سائنس وٹیکنالوجی کی تعلیم،بین الکلیاتی تحقیق اور پروگریس ،سائنسی دریافت کے حصول کے لئے جستجو اور گڈگورننس ہونا ضروری ہے تاکہ تعلیمی کلچر فروغ پائے۔رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کبھی بھی حکومتوں کی ترجیحات میں شامل نہیں رہی ۔پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن نے ملک وقوم کی ترقی کا جواز صرف اور صرف تعلیم وتحقیق پر دسترس کو قراردیا اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس جہت میں لامحدود اقدامات کئے اور سائنس بیسڈ کلچر اور ریسرچ کو ترقی کے لئے لازم وملزوم قراردیا۔لیکچر کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر نے پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن کو شیلڈ پیش کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ