صنعتی کارکن اور مزدور ملکی معیشت میں کلیدی حیثیت کے حامل ہیں،جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ راجہ اشفاق سرور

جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ صنعتی کارکن اور مزدور ملکی معیشت میں کلیدی حیثیت کے حامل ہیں، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خون پسینہ ایک کرنے والے محنت کشوں اور ان اہل خانہ کوجدید سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، حکومت پنجاب مزدوروں کے لیے رہائش، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز لیبر کالونی ڈیفنس روڈ میں ادارہ سوشل سکیورٹی پنجاب کے زیر اہتمام صنعتی کارکنوں، محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے 64ملین کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے سوشل سکیورٹی میڈیکل سنٹر، سنٹرل میڈیکل ڈپو اور ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی (ساؤتھ )کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اراکین صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور سائرہ افتخار کے علاوہ سیکرٹری لیبر فرحان عزیز خواجہ، کمشنر سوشل سکیورٹی عشرت علی، ڈی جی طارق اعوان،محکمہ لیبر کے افسران ، ڈاکٹرز ، محنت کشوں ، مزدوروں، صنعت کاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے تینوں منصوبوں کے افتتاح کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان فلاحی منصوبوں کے تکمیل سے مزدوروں بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کو ایک ہی چھت تلے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آجر اور اجیر حکومت پنجاب کے لیے مساوی اہمیت کے حامل ہیں اورسہ فریقی کاوشوں ورہنمائی کے نتیجہ میں ان اہم منصوبوں کی قلیل مدت میں تکمیل ممکن ہوپائی ہے۔ راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پنجاب سیاست سے بالا تر ہو کر قومی خدمت کی انجام دہی کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبر کالونی میں قائم کئے گئے میڈیکل سنٹرز میں مزدوروں اور ان اہل خانہ خصوصا خواتین کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں علاج معالجہ کے لیے دور دراز ہسپتال میں نہیں جانا پڑے گا۔

میڈیکل سنٹر میں 5ڈاکٹرز شفٹوں میں محنت کشوں کو طبی سہولیات فراہم کریں گے جبکہ سنٹرل میڈیکل ڈپوبین الاقوامی معیار کے مطابق ادویات سٹور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتاہے۔جہاں سے ان ادویات کی صوبہ بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ترسیل آسان ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا لیبر کالونی میں سوشل سکیورٹی ڈائر یکٹوریٹ کے قیام سے مزدوروں کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کرنے میں بے حد ملے گی۔

تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر،سیکرٹری لیبر فرحان عزیز خواجہ ، کمشنر سوشل سکورٹی عشرت علی اور ڈی جی سوشل سکیورٹی طارق اعوان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر محنت کشوں اور اہل خانہ نے لیبر کالونی ان سہولیات کی فراہمی پر حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ محنت راجہ اشفاق سرورکے اقدمات کو بے حدسراہا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب