محکمہ کے تمام اداروں کی اپ گریڈیشن اور قانون سازی کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے‘ وزیر سماجی بہبود

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء)صوبائی وزیر سماجی بہبود سید ہارون سلطان بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ کے تمام اداروں کی اپ گریڈیشن اور قانون سازی کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کے ذریعے افادیت اور اہمیت کو منظرعام پر لایا جا سکے۔محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر میڈیکل افسروں کی تعیناتی صوبہ بھر میں تحصیل کی سطح پر عمل میں لائی جائے گی جبکہ ہر خاص و عام کو اس محکمہ میں ہونے والے ہر ترقیاتی کاموں او راجلاس میں کئے جانے والے اہم فیصلوں کو بھی ویب سائیٹ اور محکمہ کی طرف سے بنائی گئی فیس بک پیج پر آگاہی فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر ، ڈی جی ، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ قوانین سازی کا عمل تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر سماجی بہبود نے کہا کہ محکمہ میں کاہل لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں اس سلسلے میں تمام ملازمین کی ترقی کو ان کی کارکردگی سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں قائم صنعت زاروں ، ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور دیگر اداروں کی مانیٹرنگ کے نظام کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جا سکے اور مرتکب افراد کے خلاف اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ورکشاپوں کے ذریعے سماجی اداروں کی طرف سے رائے کے حصول اور افادیت کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں قائم سوشل ویلفیئر کے تمام اداروں کی چیکنگ کی جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب