خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی پشاورکے درمیان معاہدہ

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014)خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی پشاور کے چیف جاوید خٹک کے مابین چیمبر ہاؤس میں قائم انڈسٹریل اینڈ ٹریڈ ایڈوائزری سیل کو فعال بنانے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروبار سے وابستہ افراد کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تمام سہولیات اور معلومات فراہم کرنے اور کاروباری طبقے کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحق نے صوبے میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لئے ملٹی سٹوری بلڈنگ کے قیام کی تجویز پیش کی ہے اور کہا ہے کہ کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دیکر بے روزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمیڈا کے صوبائی چیف نے گذشتہ روز خیبر پختونخوا چیمبر کا دورہ کیا اور چیمبر کے صدر فواد اسحق  سینئر نائب صدر عروج احمد انصاری اور نائب صدر حاجی اقبال خان کو سمیڈا کے کردار  اس کے اغراض و مقاصد اور اس ادارے کے تحت ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر سمیڈا کے منیجر راشد امان بھی موجود تھے ۔

جاوید خٹک نے خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحق کو بتایا کہ سمیڈا نے ایس ایم ای سیکٹر میں مختلف شعبوں کی 150 فزیبلٹی رپورٹس تیار کی ہیں جبکہ صنعت و تجارت سے متعلقہ شعبوں کی ترقی  روزگار کی فراہمی  کاروباری طبقے کو معلومات اور سہولیات کی فراہمی  بینک قرضوں سے متعلق معلومات اور ERKF فنڈز سے صوبے کی بزنس کمیونٹی کی مالی امداد کے لئے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سمیڈا صوبے میں موجود صنعتوں کی ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن  کلسٹر اور پراجیکٹ ڈویلپمنٹ  انٹرپینیورز کی کیپسٹی بلڈنگ اور مختلف شعبوں میں ٹریننگ ورکشاپس کا باقاعدہ اہتمام کر رہا ہے ۔ انہوں نے خیبر پختونخوا چیمبر کے تعاون سے ایس ایم ای سیکٹرکی ترقی کیلئے مزید منصوبوں پر کام کرنے کا عندیہ بھی دیا ۔ خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحق نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کی ترقی کیلئے سمیڈا کی کارکردگی کو سراہا تاہم انہوں نے کہا کہ سمیڈا چیمبر میں قائم آئی ٹیک کو فعال بنائے اور اس ڈیسک کے ذریعے ایس ایم ای سیکٹر سے متعلقہ کاروباری افراد کو سرمایہ کاری  کاروبار شروع کرنے ایکسپورٹ  ٹیکس نظام سے متعلق معلومات اور ان کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے ٹریننگ پروگرامز شروع کرے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ صوبے کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کی معاشی ترقی کا عزم لیکر آئے ہیں اور ان کی اولین ترجیح صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور چھوٹی اور کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریننگ پروگرامز کے انعقاد اور انٹرپینیورشپ ڈویلپمنٹ کے لئے چیمبر کے سینئر نائب صدر عروج احمد انصاری کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی اور کہا کہ یہ کمیٹی سمیڈا کے ساتھ مل کر معلوماتی سیمینارز کا انعقاد یقینی بنائے گی ۔ اس موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر عروج احمد انصاری اور نائب صدر حاجی اقبال خان نے بھی ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے اہم تجاویز پیش کیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب