آبیانہ وصولی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کیا جا ئے‘ صوبائی وزیر آبپاشی،

نہری انتظام و انصرام پر ہونے والے اخراجات پورا کرنے کے لئے آبیانہ کی مکمل وصولی انتہائی نا گزیر ہے‘ میاں یاور زمان

پیر 2 مارچ 2015 21:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ آبیانہ کی ہر ممکن وصولی کسان تنظیموں کی بنیادی ذمہ داری ہے جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات پروگرام کی کامیابی کا دارومدار آبیانہ کی سو فیصد وصولی سے مشروط ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں آبیانہ وصولی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔

اجلاس میں پیڈا کے جنرل مینجر چوہدری خاور نذیر ، جنرل مینجر (آپریشن) ملک محمد طارق ، ڈپٹی جنرل مینجر (ٹی ایم) افضل انجم طوراور ڈپٹی جنرل مینجر (آپریشن) میاں عبدالرشید کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔اجلا س میں صوبائی وزیر کو پیڈا کے زیر انتظام ایریا واٹر بورڈ ز میں آبیانہ کی مجموعی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیریاور زمان نے کہا کہ پنجاب حکومت کسان برادری کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے اور پیڈا کے زیر انتظام کسان تنظیموں کی تشکیل حکومت کا کسان برادری پر مکمل اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

تاہم ان تنظیموں کے کسان ممبران پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کے اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض دلجمعی سے ادا کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نہری انتظام و انصرام پر ہونے والے اخراجات پورا کرنے کے لئے آبیانہ کی مکمل وصولی انتہائی نا گزیر ہے جس کے بغیر نہری نظام کو مربوط بنیادوں پر قائم رکھنا مشکل ہو گا ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ فیلڈ سٹاف اور کسان تنظیموں کو آبیانہ وصولی کے لئے بھر پور معاونت فراہم کی جائے تا کہ سرکاری واجبات حکومتی خزانے میں بروقت جمع ہوں۔ صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے مزید ہدا یت کی کہ آبیانہ کے نظام کو جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کیاجائے تا کہ آبیانہ وصولی کے نظام کو شفاف اور تیز تر بنایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ