خیبر پختونخوا چیمبر اور ترکش ایئر لائن کے مابین ٹرکش کارپوریٹ کلب پریمیم پروگرام ایگریمنٹ کے تحت خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کے لئے خیبر پختونخوا چیمبر کی سفارش پر ترکی سمیت غیر ملکی پروازوں کے ٹکٹس پر 5 سے 12 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے سمیت دیگر سفری سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق

جمعہ 29 جولائی 2016 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور ٹرکش ایئر لائن کے مابین ٹرکش کارپوریٹ کلب پریمیم پروگرام ایگریمنٹ کے تحت خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کے لئے خیبر پختونخوا چیمبر کی سفارش پر ترکی سمیت غیر ملکی پروازوں کے ٹکٹس پر 5 سے 12 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے سمیت دیگر سفری سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔

اس سلسلے میں خیبر پختونخوا چیمبر اور TURKISH AIRLINES کے مابین ایک MOU پر دستخط ہوئے ہیں ۔ خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان اور ٹرکش ایئر لائنز اسلام آباد کے جنرل منیجر Yunus Mert نے MOU پر دستخط کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا چیمبر اورٹرکش ایئرلائنز کے مابین MOU کی تقریب چیمبر ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں خیبر پختونخوا چیمبر کے سابق صدور ریاض ارشد ٗ ملک نیاز احمد ٗ صوفی بشیر احمد درانی ٗ چیمبر کے سینئر نائب صدر عماد رشید ٗ نائب صدر شجاع محمد ٗ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین حاجی محمد افضل ٗ صادق امین ٗ محمد اشتیاق اور ملک افتخار احمد اعوان ٗ ندیم رؤف ٗ فیض محمد فیضی ٗ حاجی اسرار احمد ٗ خان گل اعوان ٗ فضل واحد ٗ اکبر شیراز اور ثناء اﷲ سمیت خیبر پختونخوا چیمبر کے اراکین ٗ ٹریول ایجنٹس اور ٹرکش ایئرلائنز کے حکام بھی موجود تھے ۔

خیبر پختونخوا چیمبر اورٹرکش ایئرلائنز کے مابین MOU کے نتیجے میں ٹرکش ایئر لائنز خیبر پختونخوا چیمبر کے ممبران کو چیمبر کی سفارش پر ٹکٹس کے حصول میں5 سے 12 فیصد رعایت دے گی جبکہ چیمبر کے ممبران متعلقہ ایئر لائن کے مقرر کردہ ایجنٹس کے پاس جاکر رعایتی ٹکٹس حاصل کریں گے۔ اس کے علاوہ سیٹ ریزرو یشن کو یقینی بنایا جائے گا اور air luggageمیں رعایت سمیت دیگر سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی ۔

خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان نے ٹرکش ایئر لائنزکے ساتھ MOU کو بزنس کمیونٹی کے لئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس MOU سے جہاں صوبے کے صنعتکاروں اور تاجروں کو اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات سمیتTicketsکے حصول میں آسانیاں اور رعایت دینے سمیت دیگر سفری سہولیات فراہم ہوں گی وہاں دونوں اسلامی ممالک کے مابین برادرانہ ٗ دوستانہ اور کاروباری تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

ٹرکش ایئر لائنز کے جنرل منیجر یونس مارٹ نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور خیبر پختونخوا چیمبر کے ساتھ ہونیوالے MOU کو دونوں ممالک کے لئے خوش آئند قرار دیااور یقین دلایا کہ ٹرکش ایئرلائنز خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرکش ایئرلائنز اسلام آباد ٗ لاہور اور کراچی کے بعد پشاور سے بھی فلائٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا چیمبر کے ساتھ MOU کے اغراض و مقاصد بھی بیان کئے اور ایک ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے چیمبر کے ممبران کو ایئر لائن کی جانب سے فراہم کی جانیوالی سہولیات سے آگاہ کیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب