بدین، مخالفین کی فائرنگ، سیاسی پارٹی کارہنماقتل ،گولارچی میں ہڑتال

بدھ 4 جنوری 2017 11:24

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء)مخالفین کی فائرنگ بدین سیاسی پارٹی کارہنماقتل گولارچی میں ہڑتال۔تفصیلات کے مطابق بدین کی تحصیل گولارچی کے رہائشی سیاسی جماعت کے رہنما نصیرشاہ منگل کی دوپہرسیشن کورٹ بدین میں کسی مقدمہ کی پیشی کے بعدجیسے ہی باہرنکلے تو ڈی سی آفس بدین کے سامنے مخالفین چیمہ برادری کے3مسلح افرادنے نصیرشاہ پراندھادھندفائرنگ کرکے شدیدزخمی کرکے فرارہوگئے بعدمیں زخمی رہنماکوفوری طورپرتشویش ناک حالت میں حیدرآبادمنتقل کئے جانے کے دوران وہ راستے میں جاں بحق ہوگئے جس کی اطلاع پرمقتول کے آبائی شہرگورلارچی میں نصیرشاہ کے حامیوں نے گورلارچی شہرمیں فائرنگ اوراحتجاج کرکے شہرکومکمل طورپربندکرادیادوسری جانب پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروعکردی ہے۔

متعلقہ عنوان :