لودھراں ٹرین حادثہ ،ْ دونوں پھاٹک مین ،ْاسٹنٹ ڈرائیور اور ٹرین ڈرائیور کو ذمے دار قرار دے دیا گیا

پیر 9 جنوری 2017 23:40

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) لودھراں ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں دونوں پھاٹک مین ،ْاسٹنٹ ڈرائیور اور ٹرین ڈرائیور کو ذمے دار قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلوے انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں دونوں پھاٹک مین ، ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیورز کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پھاٹک کھلا اور سگنل اًپ ہونے کے باوجود ہزارہ ایکسپریس کو گزرنے دیا گیا ،ْدھند کے باعث ڈرائیور پھاٹک عبور کرتے رکشوں کو دیکھ نہیں سکا اور حادثہ رونما ہوگیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے ڈیوٹی پر موجود گیٹ مین نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ریلوے پھاٹک پر کوئی ایسا سسٹم موجود نہیں جس کے ذریعہ ٹرین آمد کی اطلاع مل سکے تاہم پھاٹک کے دونوں طرف ڈیوٹی دینے والے موبائل فون پر مس کال کے ذریعہ ٹرین کی آمد کی اطلاع دیتے ہیں جس سے ٹرین کے آنے کا پتہ چل جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں