ْ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیںتشکیل

جمعہ 20 جنوری 2017 17:22

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ڈویژنل ‘ ڈسٹرکٹ‘ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر قائم ہونیوالے رورل ہیلتھ سنٹرز‘ بنیادی مراکز صحت پر اچانک چھاپے ماریں گی اور عوام کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں کے حوالے سے عوام سے آگاہی لیں گی، جس کے بعد ایک مفصل رپورٹ تیار کرکے محکمہ صحت کے اعلی حکام کو روانہ کی جائیگی، کوتاہی کے مرتکب افراد کو سزائیں دینے اور اچھے کام کرنیوالے اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائیگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں