mulki maeeshat aur ghair mulki qarzay
ملکی معیشت اور غیر ملکی قرضے
تحریک ا نصاف کو اقتدار سنبھالے تقریباً 100دن ہو گئے ہیں ان 100دنوں میں حکومت گرتی ہوئی ملکی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔معیشت کو سنبھالنے کے لیے اس نے
تحریک ا نصاف کو اقتدار سنبھالے تقریباً 100دن ہو گئے ہیں ان 100دنوں میں حکومت گرتی ہوئی ملکی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔معیشت کو سنبھالنے کے لیے اس نے آئی ایم ایف کے دروازے پر بھی دستک دے دی، اور اپنے قریبی ہمسایہ ممالک دوستوں سے بھی مدد کی درخواست کی گئی مگرمہنگائی کا جن ہے کہ بوتل میں بند ہونے کا نام نہیں لے رہا۔گیس ،بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔جس کی بنا پر کھانے پینے کی اشیاء اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ان سب چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا سارا بوجھ براہ راست غریب عوام پر پڑا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے پہلے بھی خطاب کیا تھا اور اس خطاب میںعوام سے دعوے بھی کیے تھے مگر ان دعووں پر ابھی تک مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔
(جاری ہے)
اس سارے ہنگامے میں سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی مالی امداد نے کچھ سکھ کا سانس لینے کے قابل کیا ہے۔آئی ایم ایف کے پاس جانا بھی پڑا تو قرض کا حجم ابتدائی تخمینے سے کم ہوگا۔ماضی میں حکمران قرضوں کے ڈھیر قوم کے سر پہ لادتے رہے ۔قوم یہ جاننے کا حق رکھتی ہے کہ جن بھاری رقومات کی بدولت آج قوم کا بال بال قرض میں جکڑا ہوا ہے آخر وہ رقوم کہاں خرچ ہوئیں؟ وزیر اعظم ایک سے زائد مرتبہ یہ اعلان فرما چکے ہیں کہ تیس ہزار ارب ڈالر کے قرضوں کا آڈٹ کیا جائیگا۔یہ ایک احسن فیصلہ ہے لیکن کیا حکومت اسے عملی جامہ پہنا سکے گی؟ہر روز اخبارات کے پہلے صفحات پر بیشتر خبریں کرپشن کی ہوشربا وارداتوں کے تذکرے پر مبنی ہوتی ہیں۔نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزموں کا بار بار تذکرہ ہوتا ہے۔طوفانی تفتیش کی سنسنی خیز رپورٹنگ سے قوم کا لہو گرمایا جاتا ہے۔محترم جج صاحبان کے ریمارکس شہہ سرخیوں کی صورت شائع ہوتے ہیں۔البتہ کرپشن کی رقوم کی برآمد اور مجرموں کو سزا ملنے کی خبر سننے کے لیے قوم کے کان ترستے رہتے ہیں۔نہ کوئی جرم ثابت ہو پا رہا ہے،نہ کسی مجرم کو سزا مل رہی ہے۔اس حیران کن صورتِ حال کی ممکنہ طور پہ چند ہی وجوہات ہو سکتی ہیں۔یا تو میڈیا پہ رپورٹ ہونے والی کرپشن کی داستانیں جھوٹی ہیں،یا پھر تفتیش کرنے والے اہلکار اصل حقائق سے قوم کو بے خبر رکھتے ہیں۔
پاکستان کسی غیر ملکی امداد کے بغیر وجود میں آیا اور ابتدائی سالوں میں وسائل کی کمی کے باوجود سادگی اور ایمانداری جیسی بے مثال خوبیوں کی بدولت آگے بڑھتا رہا۔غیر ملکی قرضے دوا نہیں زہر ہیں۔قوم اس زہر کی مزید متحمل نہیں ہوسکتی ۔آج حکمران ماضی کی حکومتوں کی غلط کاریوں کو بنیاد بنا کر غیر ملکی امداد اور قرضوں کا جواز پیش کرسکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ مستقبل میں دوبارہ یہ جواز قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ موجودہ حکومت اپنے دعووں اور وعدوں پہ عمل درآمد کے لیے پوری سنجیدگی سے کوششیں شروع کرے ۔کرپشن کے سدباب،ٹیکس وصولی نظام کی اصلاح،کرپشن کی رقم کی برآمدگی،ٹھوس تفتیش اور مقدمات کی فوری سماعت کے بغیر ملک کے معاشی مسائل حل نہ ہوں گے۔ حکومت کومعاشی پالیسیاں بنانے ومنصوبے شروع کرنے کے لیے گراؤنڈ کی سطح پر سمجھ بوجھ رکھنے والے صنعتی حلقوں کے نمائندوں سے مشاورت کرنی ہو گی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت وقت عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے ،جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تھنک ٹینک منصوبہ تشکیل دے کر پاکستانی عوام اور اس ملک پر احسان کرتے ہوئے غیر ملکی قرضوں میں جکڑی ملکی معیشت کو آزاد کروائے ۔
Browse More Business Articles
راوی کی کہانی
Ravi Ki Kahani
خیبر پختونخواہ امن کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن
Khyber Pakhtunkhawa Amaan Ke Baad Taraqi Ki Rah Per Gamzan
مہنگائی و معاشی بدحالی سے آئل ٹینکرز انڈسٹری تباہی کے دہانے پر
Mehengai O Muashi Badhaali Se Oil Tankers Industry Tabahi Ke Dahane Par
ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خوراک میں خود کفالت ناگزیر
Mulki Taraqi O Khushhali Ke Liye Khoraak Mein khud Kifalat Naguzeer
مہنگائی و بیروزگاری کی خوفناک لہر میں حکومت کے معاشی اشاریے
Mehngai O Berozgari Ki Khofnak Leher Mein Hakomat Ke Muashi Ishariye
مہنگائی و بے روزگاری کا اژدھام اور حکومتی ترجیحات
Mehngai o Berozgari Ka Azdaham Aur Hakomati Tarjeehat
برطانوی سکے جو پاکستان میں رائج رہے۔ وجہ کیا تھی؟
Bartanvi Sikke Ju Pakistan Main Raij Rahe
مالیاتی اداروں کی بلیک میلنگ اور ڈگمگاتی معیشت
Maaliyati Idaroon Ki Blackmailing
زراعت کی ترقی کے لئے حکومتی اقدامات
Zaaraat Ki Taraqi K Liye Hakomati Iqdamat
مردم خور”سیاسی بلی“کس کی تھی
Mardam Khoor Siyasi Billi Kis Ki Thi
بھارت میں کسانوں کا خوفناک استحصال
Baharat Main kissanoon Ka Khofnak Istehsaal
نواز شریف کے بیانیے سے اپوزیشن کا انحراف
Nawaz Sharif K Bayaniye Se Opposition Ka Inheraf