موضع سدھڑ اور کاہنہ میں ایل ڈی اے سٹی کیلئے حاصل کی جانیوالی اراضی پر ترقیاتی کام فورا شروع کئے جائیں

ہزاروں لوگوں کو سستی رہائش کی فراہمی کے اس منصوبے پر ترجیحی بنیادو ںپر کام کیا جائے ‘ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت

جمعہ 21 اپریل 2017 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی ہے کہ نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کے لئے موضع سدھڑ اور کاہنہ میں حاصل کی جانے والی اراضی پر ترقیاتی کام بلا تاخیر شروع کئے جائیںاور معیاری انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے اچھی شہرت کی حامل انجینئرنگ کنٹریکٹرز فرموں کی پری کولیفکیشن کی خاطر جلد از جلد اشتہار شائع کروایا جائے ،گجومتہ فیروز پور روڈ پر ایل ڈی اے سٹی کے گیٹ کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے اور سکیم کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کیا جائے،ایل ڈی اے افسران ہزاروں لوگوں کو سستی رہائش کی فراہمی کے اس منصوبے پر ترجیحی بنیادو ںپر کام کریں ۔

وہ گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی کے امور کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی کے لئے ایک ارب 13کروڑ روپے کی لاگت سے گجومتہ فیروز پورروڈ سے کاہنہ کاچھا تک2.1کلومیٹر طویل اور180فٹ چوڑی نئی سڑک تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو ماہ رواں کے دوران مکمل کر لی جائے گی - سکیم کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر تعمیر کئے جانے والے کاہنہ کاچھا فلائی اوور تک بھی راستہ فراہم کر دیا گیا ہی- اجلاس کو بتایا گیاکہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شفافیت اور شہریوں کے اعتمادبر قرار رکھنے کے لئے ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کا مکمل ڈیٹا اپنی ویب سائٹ www.lda.gop.pkپر اپ لوڈ کر دیا ہے ۔

اس کے علاوہ یہ ڈیٹا ڈویلپمنٹ پارٹرنز کی ویب سائٹ www.lda.cityپر بھی دستیاب ہے - فائل مالکان ویب سائٹ پر دی جانے والی ہدایات کے مطابق اپنا شناختی کارڈ نمبر اور فائل نمبر اینٹر کر کے اپنی ادا کردہ پے منٹ‘ اقساط اور بقایا واجبات کی کیفیت وغیرہ جاننے کے علاوہ دیگرمعلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین