ٹماٹر کی وافر مقدار ،سستے نرخوں پر فراہمی جاری ،ٹماٹر کو محفوظ بناکر چھ ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے‘ محکمہ زراعت

پنجاب میں اپریل سے جون تک ٹماٹر وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے جو پورے ملک کی ضرورت کو پورا کرتا ہے‘ ترجمان

بدھ 10 مئی 2017 19:21

ٹماٹر کی وافر مقدار ،سستے نرخوں پر فراہمی جاری ،ٹماٹر کو محفوظ بناکر چھ ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے‘ محکمہ زراعت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ ٹماٹر کی پنجاب میں وافر مقدار اور سستے نرخوں پر فراہمی جاری ہے لہٰذا اس موقع سے فائدہ اٹھاکر ٹماٹر کو محفوظ بناکر چھ ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے، پنجاب میں اپریل سے جون تک ٹماٹر وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے جو پورے ملک کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ ٹماٹر کی پیسٹ بنا کر اسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔اسی طرح ٹماٹر کو فریز کرکے بھی مستقبل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فریز کیا گیا ٹماٹر فریزر سے باہر نکال کر فوری طور پر استعمال کر لیا جائے۔ ٹماٹر کو محفوظ بنانا بہت آسان ہے۔ گھریلو خواتین تھوڑی سی محنت سے ٹماٹر گھر میں پیسٹ اور چٹنی کی شکل محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ ٹماٹر اپنی بھرپور غذائیت کی وجہ سے سبزیوں میں اہم مقام رکھتا ہے۔

اس میں حیاتین اے اور سی ، ریبوفلیون، تھایامین، تایاسین اور معدنی نمکیات ، لوہا، چونا، فاسفورس وغیرہ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت کو برقرار رکھنے کے لئے بہت ضروری ہیں۔ دنیا میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار 10ٹن فی ایکڑ ہے جبکہ پاکستان کی اوسط پیداوار 4ٹن فی ایکڑ ہے۔ ٹماٹر پنجاب بھر میں کاشت ہوتا ہے لیکن مظفرگڑھ میں سب سے زیادہ رقبہ پر کاشت ہوتا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ فی ایکڑ اوسط پیداوار ہے۔ ٹماٹر ہر گھر کے کچن کی اہم ضرورت ہے۔ ٹماٹر کی چٹنی، پیسٹ اور کیچپ وغیرہ بھی استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی مصنوعات کی مانگ بیرونی ممالک میں دن بدن بڑھ رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا  ایس سی سی آئی کا دورہ

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا ایس سی سی آئی کا دورہ

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا