اینگرو فرٹیلائزر چیف کی وفاقی بجٹ 2017-18ء کے حوالے سے تجاویز

جمعہ 12 مئی 2017 15:38

اینگرو فرٹیلائزر چیف کی وفاقی بجٹ 2017-18ء کے حوالے سے تجاویز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) اینگرو فرٹیلائزر کے چیف روحیل محمد نے حکومت کو یوریا سیکڑ کو سبسڈی دینے کے بجائے جنرل سیلز ٹیکس (GST) کو ختم کرنے کی تجویز دی ہے ۔ ان کے مطابق اس اقدام سے انڈسٹری کے کئی مسائل حل ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا یوریا پر جی ایس ٹی تقریباً اُتنی ہی ہے جتنی حکومتی سبسڈی لہذا اس سبسڈی کو جی ایس ٹی سے ردوبدل کرنے سے مارکیٹ کے ڈائنمکس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ڈی امونیم فاسفیٹ کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا فرٹیلایز ر کمپنیوں نے اسے فکس کرنے پر کبھی حکومت سے اتفاق نہیں کیا ’’چونکہ ہم درآمدی ڈی اے پی فروخت کرتے ہیں اس لئے ہم اس کی قیمت فکس نہیں کرسکتے۔اسی طرح حکومت کو بھی اس کی قیمت فکس نہیں کرنی چاہیے کیونکہ درآمدی ڈی اے پی پر بین الاقوامی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے جو متواتر تبدیل ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی اے پی کے درآمدکنندگان نے گزشتہ چند مہینوں عالمی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر متعدد بار قیمت میں 50روپے فی 50کے جی تھیلا کا اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ڈی اے پی کی قیمتوں میں فکسنگ کی الجھن اصل میں پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جس میں حکومت پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ حقیقت میں تو حکومت پاکستان قیمتوں کو فکس کرنے میں دلچسپی نہیں لیتی۔

تاہم اب پنجاب حکومت نے بھی وفاقی حکومت پر واضع کردیا ہے کہ اسے بھی ڈی اے پی کی قیمتوں پر مارکیٹ پرائسنگ کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں۔روحیل کے مطابق یوریا پر سبسڈی دینے کا حکومتی فیصلہ کسان دوست نہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کو فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے کسان برادری کی بھرپور معاونت کرنی چاہیے اس سے پاکستان نا صرف غذائی پیداوار میں خود کفیل ہوگا بلکہ کئی پیداواری اشیاء جیسے گندم وغیرہ برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کما سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور