حکومت کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، شاہد رشید بٹ

بدھ 17 مئی 2017 17:04

حکومت کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، شاہد رشید بٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، موجودہ حکومت کی مؤثر پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان میں تعلیم یافتہ لڑکیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے اور صنفی اختلافات کو دور کرنے کیلئے مزید قانون سازی کی جائے۔

بدھ کو تاجر خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی یقینی بنانے کیلئے خواتین کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہو گا۔ خواتین کو با اختیار بناکر قومی دھارے میں شامل کئے بغیر غربت، بھوک اور جہالت کا خاتمہ ناممکن ہے۔ اب بھی خواتین کیلئے مواقع کی کمی ہے جبکہ مالی امور سمیت مختلف معاملات میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے بہت سی خواتین کے کاروبار ترقی نہیں کر پاتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سستے قرضوں اور مناسب تربیت کے بغیر خواتین کیلئے کامیاب کاروبار کرنا مشکل ہے۔ خواتین کونیٹ ورکنگ، کاروبار کی منصوبہ بندی، مارکیٹنگ اور مالی ریکارڈ رکھنے اور بینکاری کی مہارت سیکھنے میںمدد کی ضرورت ہے۔غیر ملکی دورے، دفود کے تبادلے اور نمائشوں سے خواتین کی استعداد بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کارخواتین نئی آنے والوں کی مدد کریںجو کامیابی کے لئے لازمی ہے۔ پائیدار ترقی اور مساوات کے لئے خواتین پر مرکوز حکمت عملی اپنائی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ