قدرتی ماحول کو بچانا ضروری ہے ،بے حد آبی وسائل اللہ تعالیٰ کا انمو ل نمو نہ ہے،محمد علی ملکانی

سندھ میں ماہی گیری کے شعبہ میں تر قی کے وافر مواقع موجود ہیں،عالمی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ آبی وسائل کو اصلی حالت میں بحال کرنے میں تعا ون کافیصلہ کیا ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز

جمعہ 19 مئی 2017 21:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) صوبائی وزیر لائیواسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ بے حد آبی وسائل اللہ تعالیٰ کا انمو ل نمو نہ ہے قدرتی ماحول کو بچاناانتہائی ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں " فشریزشعبہ کی ترقی"کے حوالے سے محکمہ لائیواسٹاک وفشریز سندھ کی جانب سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہی۔

صوبائی وزیر لائیواسٹاک وفشریز محمد علی ملکانی نے کہاکہ صوبہ سندھ میں ماہی گیری کے شعبہ میں تر قی کے وافر مواقع موجود ہیں انہو ں نے کہا کہ کہ قدرتی ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کے غلط اقدا ما ت کی وجہ سے قدرتی آبی وسائل تباہی کا شکا ر ہے کی مچھلیوں کے ذخائر ختم ہورہے ہیں اسکا اثر ماہی گیروں پر ہورہا ہے اور ان کی حالت بد سے بدتر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ آبی وسائل کو اصلی حالت میں بحال کرنے میں تعا ون کافیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر لائیواسٹاک وفشریز محمد علی ملکانی نے محکمہ کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ اس سیمینار سے فشریز کی ترقی کے مطلوبہ اہداف حاصل ہونگے اور ماہی گیروں کی معاشی زندگی بھی بلند ہوگی.حکومت سندھ نے اس سلسلے میں کئی ٹھوس اقدامات بھی کئے ہیں۔

عالمی بینک کی مددسے سندہ میں ماہی گیری کے شعبہ کی ترقی میں ایک انقلابی ترقی رونما ہوگی امید ظاہر کی کہ اس قسم کی شراکت داری سے مستقبل میں اسے اور بڑھایا جائیگا۔صوبائی سیکریٹری لائیواسٹاک وفشریز غلام حسین میمن نے سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مشترکہ طور پر اس شعبہ کی مزید ترقی کیلئے جا مع پلان کے تحت کام کرنا چاہئے۔سینیئر اکنامسٹ جناب پون پاٹل,ڈی جی فشریز غلام محمد مہر نے بھی بلیو اکنامی اور فشریز کی ترقی کیلئے اوور ویو,چیلینجز اور مواقع پر پریزنٹیشن دی۔سیمینار میں فشر فوک فورم کے سربراہ محمد علی شاہ عالمی بینک کے نمائندوں ، میرین فشریز پورٹ و شپنگ کے علاوہ دیگر اداروں کے نمائندوں بھی شرکت کی اور گروپ ڈسکشن میں اپنی تجاویزات بھی دیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین