کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے کپاس کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کی جائے، میاں زاہد حسین

پیر 22 مئی 2017 16:56

کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے کپاس کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کی جائے، میاں زاہد حسین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم و آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے کپاس کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کی جائے، کپاس کی فصلوں کی تباہی سے کاشتکار مایوس ہو کر دیگر فصلوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاٹن ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے ، پاکستان میں سالانہ ڈیڑھ کروڑ گانٹھ کپاس کی طلب ہے جبکہ گزشتہ سال کی پیداوار ایک کروڑ گانٹھ کے قریب تھی۔ پیداوار میں کمی کے سبب 27 لاکھ گانٹھ کپاس بھارت سے درآمد کی گئی۔ قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کیلئے اس درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا گیا جس سے محاصل کی مد میں حکومت کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

اب حکومت نے جولائی کی کپاس کی درآمدات پر 4 فیصد کسٹم ڈیوٹی اور 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ درآمدات کی حوصلہ شکنی اور مقامی کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ہمارا ملک کپاس کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ تھا مگر گزشتہ 2 سال سے کپاس کی فصل کو پہنچنے والے مسلسل تقصانات کی وجہ سے درآمد کنندہ بن گیا ہے جس پر قیمتی زر مبادلہ صرف ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد کی وجہ سے یوریا درآمد کرنے کی ضرورت ختم ہو چکی ہے جبکہ یوریا بنانے والی کمپنیوں کے گودام اضافی پیداوار سے بھرے پڑے ہیں۔ ان حالات میں حکومت کی جانب سے یوریا کی برآمد کی مقدار میں ایک سو فیصد اضافہ اور برآمدات کی ڈیڈ لائن میں6 ماہ کا اضافہ اچھا فیصلہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان