کے پی ایم جی کے طلبہ اور ملازمین کے لئے ایس ای سی پی کا آگہی پروگرام

بدھ 24 مئی 2017 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان(ایس ای سی پی ) نے مالیاتی آگہی کے فروغ کے لئیاسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کے پی ایم جی تاثیر ہادی و کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے تعاون سے یک روزہ آگہی سیمینار منعقد کئے۔ ان سیمیناروں میں متعلقہ صنعت سے چوٹی کے پیشہ ور ماہرین نے تین سو سے زائد شرکا کو رہنمائی فراہم کی گئی۔

ان جیسے سیمیناروں کا مقصد ملک بھر کے پیشہ ور افراد اور اساتذہ کو ایس ای سی پی کے منضبطہ شعبوں اور جائزو محفوظ سرمایہ کاری کے لئے دستیاب مالیاتی مصنوعات سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ پیشہ ور ماہرین ہمارے معاشرے میں بڑے پیمانے پر مالیاتی آگہی کے فروغ کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت اور حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سیشنز میں غیر بینکی مالیاتی کمپنی(نان بینکنگ فنانس کمپنی) کے ریگولیٹر کے طورپرسکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے کردار اور ایس ای سی پی کی آگہی مہم برائے سرمایہ کارجمع پونجی پر روشنی ڈالی گئی۔

شرکا کو جمع پونجی کے ویب پورٹل ، ایس ای سی پی کی ویلیوایڈڈ ایس ایم ایس سروس اور سروس ڈیسک سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ایس ای سی پی کی جمع پونجی مہم کا مقصد اسی طرح کے سیمیناروں کے انعقاد، ریڈیو اور میڈیا وغیرہ کے ذریعے عوامی آگہی کے پیغامات نشر کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر معاشرے کے مختلف طبقات کو محفوظ سرمایہ کاری کے لئے دستیاب مواقع سے روشناس کروانا ہے۔

مقررین نے مالیاتی منصوبہ بندی، کیپٹل مارکیٹوں، میوچل فنڈز اور رضاکارانہ پنشن سکیموں ، بیمہ اور کمپنی انکارپوریشن کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ ان سیشنز میں سرمایہ کاروں کے لئے دستیاب مالیاتی مصنوعات سے فائدہ اٹھانے کے طریقِ کار، ان میں سرمایہ کاری کے فوائد اور خطرات کے بارے میں بتایا گیا۔شرکا نے ماہرین سے سرمایہ کاری، بہتر مالیاتی منصوبہ بندی اور کمپنی انکارپوریشن کے بارے میں سوالات بھی کئے۔

شرکا کی مسلسل معاونت کے لئے ایس ای سی پی کا آگہی پر مبنی تحریری مواد بھی شرکا میں تقسیم کیا گیا۔ شرکا نے ایس ای سی پی کی طلبہ، اساتذہ اور عوام الناس کے لئے شروع کی گئی اس آگہی مہم کو بے حد سراہا۔ ایس ای سی پی نے ماہرین اور شرکا کا ان سیشنز میں بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔شہزاد

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی