کراچی چیمبرکی غیر قانی مکینوں کی چیئرمین ای ٹی پی بی کی حمایت کی شدید مذمت

ہفتہ 3 جون 2017 16:50

کراچی چیمبرکی غیر قانی مکینوں کی چیئرمین ای ٹی پی بی کی حمایت کی شدید مذمت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2017ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) کے صدر شمیم احمد فرپو نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کراچی چیمبر کی عمارت کے کمروں میں غیر قانی مکینوں کی حمایت کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں شمیم فرپو نے کہاکہ ان غیر قانونی قابضین نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران کی ملی بھگت سے کراچی چیمبر کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس املاک بورڈ میں دائر کیا جس کا مقصد صرف اور صرف اس معاملے کو مزید تاخیر کا شکار کرنا ہے اور یہ امر انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قابضین کی بھرپور حمایت اور انہیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کے سی سی آئی کے صدر نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ کراچی چیمبر نے ایک سال قبل ان غیر قانونی مکینوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا جس میں سے کئی مقدمات کا فیصلہ کراچی چیمبر کے حق میں آیا جبکہ بعض مقدمات اب بھی معزز عدالت میں زیر سماعت ہیں لیکن یہ غیر قانونی مکین جن کی سرپرستی پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر خواجہ قطب الدین کر رہے ہیں ان قابضین کو جب یہ خدشہ ہوا کہ عدالت مختلف کیسز کے فیصلے بھی کراچی چیمبر کے حق میںفیصلہ دے سکتی ہے تو ایسے حالات میں انھوں نے متروکہ املاک بورڈ کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے پی ایم ایل ن سے تعلق رکھنے والے بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کے سامنے کراچی چیمبرکے خلاف ریفرنس دائر کردیا جبکہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ پی ایم ایل این کی حکمران پارٹی سے تعلق ہونے کی وجہ سے ان قا بضین کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ترجیحی سلوک کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی چیمبر میں موجود ریکارڈز کے مطابق ان غیر قانونی قابضین کے پاس چالیس سال قبل ایک دو کمرے تھے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انھوں نے 12 سی17کمروں پر قبضے کرلئے ۔یہ قابضین کے سی سی آئی کے کمروں کا کوئی کرایہ ادا نہیںکرتے درحقیقت یہ ایک قبضہ مافیا ہے جو کراچی چیمبر کی پراپڑتی پر کئی سالوں سے قابض ہے ۔انہوںنے واضح کیا کہ معزز عدالت VII رینٹ کنٹرول کراچی نے کے سی سی آئی کی جگہ پر تین قابضین خواجہ قطب الدین، رضوان اور نیشنل بینک آف پاکستان کو حال ہی میں60روز کے اندر جگہ خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

ان تینوں غیر قانونی مکینوں کے خلاف کراچی چیمبر نے جگہ خالی کروانے کے لیے مقدمہ دائرکیا تھاجس کی سماعت مختلف تاریخوں میں ہوئی اور حتمی فیصلہ 27اپریل2017کو کراچی چیمبر کے حق میںجاری ہوا۔کے سی سی آئی کے صدر نے کہاکہ متروکہ املاک بورڈ کے چیئرمین کی غلط حرکات کو وزیراعظم کے علم میں لانے کے غرض سے ایک تفصیلی خط8مارچ2017کو ارسال کیا گیا جس کی نقول وزیرخزانہ اسحاق ڈار، گورنر سندھ محمد زبیر اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کو بھی بھیجی گئیں لیکن چار ماہ گزرنے کے بعد جب کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو کراچی چیمبر کو ایسا محسوس ہوا کہ وزیر اعظم کو جان بوجھ کر یہ خط نہیں دکھایا گیا لہذا ہم نے یہ ضروری سمجھا اس خط میڈیا کو دکھایا جائے تاکہ وزیر اعظم کو حقائق سے آگاہ کیا جا سکے اور انہیں یہ بتایا جاسکے کہ ان کی پارٹی کے سیاستدان ایسا کیا کرتے ہیں جس سے نہ صرف تاجر و صنعتکار برادری کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مسلم لیگ ن کی امیج بھی بری طرح متاثر ہو تی ہے ۔

شمیم فرپو نے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے خط میںبتایا تھا کہ خواجہ قطب الدین ان غیرقانونی قابضین کی سرپرستی کررہے ہیں جبکہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارروائیوں میں یہ تاثر دیا جارہاہے کہ فیصلہ انہی کے حق میں آئے گا کیونکہ ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔چیئرمین متروکہ املاک بورڈ قابضین کو بچانے کے لئے اپنا دفتر استعمال کررہے ہیں اور پولیس و عدالت کی جانب سے کارروائی سے بچنے میں ان کی مدد کررہے ہیں۔

ان حالات میں ہمیں متروکہ املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق سے انصاف کی قطعی توقع نہیں۔ کراچی چیمبر متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیت نہیں یہ عمارت کراچی چیمبر اور اس کے ممبران کی ملکیت ہے جس کا فیصلہ پچاس کی دہائی سے پہلے ہی ہو گیا تھا اور اس سے متعلق تمام ثبوت کراچی چیمبر کی انتظامیہ کے پاس موجود ہیں۔ کراچی چیمبر کے صدر نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم سے مدد طلب کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین متروکہ املاک بورڈ کوان غیر قانونی مکینوں کی حمایت نہ کرنے کی ہدایت جاری کی جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی