ایل این جی ٹرمینل کی تعمیرتاخیر کا شکار

ایل این جی کے دوسرے ٹرمینل کی تعمیر 30جون کے بجائے ستمبر میں متوقع ،پاور سیکٹر کو سپلائی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ،پی ایل ٹی ایل افسر

پیر 19 جون 2017 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء)نجی شعبہ کی طرف سے دوسرے فلوٹنگ سٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن یونٹ ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر تین ماہ کی تاخیر کا شکا ر ، دوسرے ٹرمینل کی تعمیر اب 30جون کے بجائے ستمبر تک متوقع ، ابھی تک ٹرمینل کا فنانشل کلوزنہیں ہوسکا، نجی کمپنی کو دوسرے ٹرمینل کی تعمیر میں تاخیر سے ماہانہ 272,000ڈالر جرمانہ ہو گا ، ٹرمینل میں تاخیر کی وجہ سے اضافی ایل این جی کی درآمد بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق وزارت پٹرولیم نے ایل این جی ٹرمینل کی تنصیب کیلئے ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا تھا اورمذکورہ کمپنی کو ٹرمینل کی تعمیر کا کام 30تک مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن مذکورہ کمپنی فنانشل کلوز مقررہ وقت پر نہیں کرسکی اور منصوبہ کے کنٹریکٹر نے بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے کام روک رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملک میں پہلے ایف ایس آر یو ایل این جی ٹرمینل ایک اور نجی کمپنی نے تعمیر کیا تھا جس سے 600ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ترسیل جاری ہے اور دوسرے ایف ایس آر یو ایل این جی ٹرمینل میں تاخیر کی وجہ سے وزارت پٹرولیم کی طرف سے ایس این جی پی ایل کے سسٹم میں سالانہ 1.2ارب مکعب گیس درآمد کرنے کامنصوبہ بھی التوا کا شکار ہونیکا خدشہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے نجی کمپنی کو ستمبر تک منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ نجی کمپنی کے ساتھ وزارت پٹرولیم کے معاہدہ کے تحت ایل این جی کی درآمد میں دسمبر تک توسیع کی جاسکتی ہے ۔ پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایاکہ دوسرے ٹرمینل کی تعمیر میں تاخیر سے پاور سیکٹر کوفراہم کی جانے والی ایل این جی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور صنعتوں کو ایل این جی کی فراہمی جاری رہے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی