پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 پوائنٹس پر بند

پیر 19 جون 2017 18:38

پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 29 ارب 42 کروڑ 34 لاکھ 77 ہزار 670 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 67 کروڑ 22 لاکھ 66 ہزار 440 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 3 لاکھ 91 ہزار 720 حصص کا اضافہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 70.98 پوائنٹس کی مندی سے 24246.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 168.83 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 304.48 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 88.95 پوائنٹس کی کمی سے 18827.70 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 232.84 پوائنٹس کی تیزی سے 16119.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس91.17 پوائنٹس کی کمی سے 22742.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 216 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 34 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی جوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 22.76 روپے کے اضافے سے 823 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوتسوکا پاک کے حصص کی سودے بھی 11.41 روپے کی تیزی سے 239.65 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 150 روپے کی مندی سے 3350 روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 109.65 روپے کی کمی سے 2083.35 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار ورلڈ کال ٹیلی کام کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 54 لاکھ 16 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 3.64 روپے سے شروع ہو کر 3.71 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 8 لاکھ 6 ہزار 500 حصص کے سودے 7.05 روپے سے شروع ہو کر 6.92 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 17 کروڑ 2 لاکھ 61 ہزار 210 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ 7 ہزار 664 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 93 کھرب 64 ارب 85 کروڑ 40 لاکھ 40 ہزار 807 روپے سے بڑھ کر 94 کھرب 94 ارب 27 کروڑ 75 لاکھ 18 ہزار 477 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہاجبکہ 2 کروڑ 77 لاکھ 86 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن