کاشتکاروں کے نہری پانی و زرعی ٹیوب ویل بلوں کے تحفظات دور کئے جائیں، محمد ارشد

پیر 19 جون 2017 22:40

کاشتکاروں کے نہری پانی و زرعی ٹیوب ویل بلوں کے تحفظات دور کئے جائیں، محمد ارشد
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) تمام محکمے کاشتکاروں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ، ان کے نہری پانی و زرعی ٹیوب ویلوں کے بلوں کے تحفظات دور کئے جائیں، معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمے اپنے اختیارات کا صحیح استعمال کریں،ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) محمد ارشد گوپانگ نے ضلعی ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی و ٹاسک فورس سب کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں کے بہتر نتائج اسی صورت میں حاصل ہوسکتے ہیں جب فصلوں کی پیداوار اور معیار میں بہتری آئے گی اور کاشتکار طبقہ خوشحال ہوگا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری نیاز احمد نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت (توسیع) کے تحت جاری تمام منصوبوں کے ثمرات کاشتکاروں کی دہلیز تک نہایت ایمانداری اور شفاف انداز میں پہنچائے جارہے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ملتان محمد اکرم نے بتایا کہ رواں سال 91 لاکھ روپے کی جعلی دوائی قبضہ میںلے کر حوالہ پولیس کی جاچکی ہے، ایکسیئن انہار عبدالواحد نے بتایا کہ نہریں وارہ بندی شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں اور کسی نہر کی ٹیل پر کمی کی شکایت نہیں ہے، اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین، ڈائریکٹر کمرشل میپکو میاں رحمت اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حسین بخش کھوسہ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹروحید رفیق، انسپکٹر سپیشل برانچ عبدالرحیم شارق، ای اے ڈی اے مارکیٹنگ آصف رضا و محکمہ زراعت کے دیگر افسران سمیت کاشتکاروں رانا ضیاء الحق، محمد الیاس اور رانا محمد اشرف نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے