راولپنڈی چیمبر کا برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار

برآمدی اہداف پورے کرنے کے لیے تجارتی پالیسی فریم ورک پر نظر ثانی کی جائے،قائم مقام صدر راشد وائیں

ہفتہ 15 جولائی 2017 16:57

راولپنڈی چیمبر کا برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر راشد وائیںنے ملکی برآمدات میں کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پیداواری لاگت میں کمی لائے، غیر روایتی شعبوں میں سرمایاکاری بڑھانے کے لیے سہولتیں فراہم کرے اور نئی منڈیاں تلاش کرے برآمدی اہداف پورے کرنے کے لیے تجارتی پالیسی فریم ورک پر نظر ثانی کی جائے، پالیسی فریم ورک 2015-2018کے تحت برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر رکھا گیا تھا جو موجودہ حالات میں قابل عمل نہیں لگتا راولپنڈی چیمبر میں تاجروں کے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر راشد وائیں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ٹرن اوور ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے کاروباری لاگت بڑھے گی پاکستان میں گزشتہ چند برسوں میں پڑوسی ممالک کے مقابلے میں کاروباری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس سے درآمدات میں اضافہ ہو تا چلا گیا ادائیگیوں میں عدم توازن، ری فنڈز میں تاخیر، بجلی مہنگی ہونے، بنیادی ڈھانچے کی کمی اور ٹیکسوں کی بھر مار سے سرمایاکار بھاگنے پر مجبور ہوا ہے سرمایاکاری واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے ہمیں مقامی صنعت کی بحالی، اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے مراعات دینا ہوں گی ، قیمتی پتھر، زیورات، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، پولٹری اور خدمات جیسے غیر روایتی شعبوں کو ترقی دینا ہو گی ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی برآمدات کا 60فی صد حصہ دار ہے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے نرم شرائط پر قرضے دئیے جائیں اور مشینری پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میںچھوٹ دی جائے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ہمیں نئی منڈیاں بھی تلاش کرنا ہوں گی علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں وسطی ایشیائی ملکوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھ رہی ہے ہمیں یہاں فضائی اور زمینی راستوں کی بحالی، براہ راست پروازوں کے آغاز، بہترین ریلوے نیٹ ورک اور سڑکیں بنانا ہو ں گی تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان، ترکمانستان اور قزاقستان کے ساتھ دو طرفہ حجم بہت کم ہے ہمیں ان ملکوں میں تعینات کمرشل اتاشیوں کو فعال بنانا ہو گااجلاس میں ، نائب صدعاصم ملک، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور تاجر نمائندے بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین