لاہور چیمبر کی جانب سے احتجاج کے لیے سڑکوں کی بندش کی سختی سے مخالفت

ْکاروباری سرگرمیاں متاثر اور لوگوں کو پریشان کرنا درست نہیں، امجد علی جاوا، ناصر حمید خان

منگل 15 اگست 2017 20:01

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے ایک مرتبہ پھر احتجاج اور دیگر مقاصد کیلئے سڑکیں بند کرنے کے عمل کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے قانون کے سختی سے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ احتجاج کرنے کیلئے مال روڈ سمیت دیگر بڑی سڑکیں بند کرنا ایک تماشہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کو بھاری نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور تمام متعلقہ اداروں کو سڑکیں بلاک کرنے کے خلاف قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانا ہوگا کیونکہ قانون و اخلاقیات سے بالاتر ہوکر مظاہرے کرنے والے گروپ مصروف ترین سڑکوں اور ہائی ویز کو بلاک کرکے تاجروں کے لیے بھاری تجارتی و معاشی نقصان اور عوام کے لیے سخت ذہنی اذیت کا باعث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روزانہ مظاہروں کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے تجارتی اشیاء کی آمد و رفت بٴْری طرح متاثر ہوتی ہے۔

امجد علی جاوا اور محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ پرامن مظاہرے کرنا لوگوں کا حق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ دن رات کو کسی بھی وقت اور کہیں بھی مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ احتجاج کرنے والے گروپس کو پابند کیا جائے کہ وہ مظاہرہ یا احتجاج کرنے سے قبل اجازت لیں جبکہ وقت اور جگہ کا تعین حکومت کرے نیز ضلعی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے