ای کامرس ویب سائٹ دراز کی جانب سے عظیم آن لائن شاپنگ میلہ کا آغاز
دراز‘‘ میلے میں متاثر کن ڈیلز، فلیش سیلز اور اشیاء پر 67 فیصد سے زائد رعایت فراہم کرے گی،گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ ڈیجیٹیل ایڈورٹائزنگ اور ای کامرس کی دنیا میں نیا اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا
پیر 11 ستمبر 2017 18:46
(جاری ہے)
اس میلے میں کریم، فوڈ پانڈا، پاک وہیلز، جواگو، پنک پیکسی، فائنڈ مائی ڈاکٹر اور پیزا ہٹ کا اشتراک بھی شامل ہوگا۔
دراز کے منیجنگ ڈائریکٹر زین سہروردی کا کہنا تھا کہ یہ 2017ء ہے اور آج کے دور میں آف لائن مارکیٹ کو آن لائن مارکیٹ سے الگ نہیں کیا جا سکتا جس کی طرف ہم لوگوں کو راغب کر رہے ہیں۔ یہ دونوں مارکیٹس ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور یہی ہمارے گریٹ آن لائن شاپنگ میلے کا مرکزی نقطہ ہے۔ انٹرنیٹ کلچر اور آن لائن شاپنگ کے مختلف ذرائع سے لطف اندوز ہونا لوگوں کے لئے خوشی، آسانی اور دوسرے لوگوں سے ربط کا باعث بنتا ہے۔ یہ میلہ ای کامرس کے اس کردار کو تسلیم کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے ای کامرسلوگوں میں مستقل خوشیاں بانٹ رہی ہے۔ ہم اس میلے میں مالیاتی اداروں، میڈیا، ٹیلی کام کمپنیوں، معروف برانڈز، فیشن اور مختلف ایپلی کیشنز سمیت پورے ایکو سسٹم میں موجود پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ لوگوں کی زندگیوں پر ای کامرس کے اثرات کو مزید گہرا کیا جا سکے۔ دراز کے چیف مارکیٹنگ آفیسر حماد روادا نے کہا کہ ’’گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ‘‘ معروف برانڈز بشمول فیس بک اور گوگل ایڈورٹائزنگ سلوشنز کو ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں مزید سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ہماری زندگیوں میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے عمل دخل کے پس منظر میں ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ بڑے برانڈز کو ایک موقع دے گا کہ وہ تجارت کے ان میدانوں کا تجربہ کر سکیں اور ای کامرس کی دنیا میں اپنی کاوشوں کا اندازہ لگا سکیں۔ دراز ڈاٹ پی کے ماضی میں بھی اپنی کوشش اور تجربے سے لاکھوں صارفین کو یکجا کرنے کی صلاحیت کا لوہا منوا چکی ہے۔ دراز کے بلیک فرائی ڈے، موبائل ویک اور یوم آزادی سیل اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن میں خریداروں کی اوسط لاکھوں میں رہی اور فروخت کنندگان کی ریکارڈ مصنوعات فروخت ہوئیں۔ اس سال اپریل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 26 پاکستانی انٹرنیٹ کیلئے پہلی مرتبہ رسائی حاصل کرتے ہیں۔ 2020ء تک 65 ملین افراد کے پاس ان کے فون میں تھری جی اور فور جی ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق 89 فیصد پاکستانی آبادی 2020ء تک موبائل سبسکرائبرز ہو گی۔ 60 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے اور اور ای کامرس کا مستقبل جوان اور متحرک ہاتھوں میں ہے جو ڈیجیٹلائزیشن پر سوار ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں ہر سال ای کامرس میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔ عظیم آن لائن شاپنگ میلہ کا ایک حصہ ان نئی اور دلچسپ حقیقتوں کو منانے کے لئے ہے اور دو حصے ان میں مزید پیشرفت کو پروان چڑھانے کی کوشش کیلئے ہیں۔ سات روزہ عظیم آن لائن شاپنگ میلہ میں ہر روز خاص طور پر مصنوعات کی کیٹیگریز وقف کی جائے گی۔ شاپنگ میلہ کے تمام دنوں میں بڑے ڈسکائونٹ اور فلیش سیل متعلقہ کیٹیگری کے لئے ہوں گے۔ پے منٹ پارٹنرز کی جانب سے دی گئی رعایت پورے ایونٹ میں سائیٹ پر قابل اطلاق ہوگی۔ موبائل والٹس بشمول جیز کیش اور ایزی پے بڑھتے ہوئے Daraz کے صارفین کے لئے مالیاتی آسانی پیدا کرنے کے لئے عظیم آن لائن شاپنگ میلہ کی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔Browse Latest Business News in Urdu
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری
ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور
چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار
میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ
ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین
اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی
آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..
انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..
کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین
ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان
کوریا کے صنعتکاروں کے 4رکنی وفد نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ..
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ، صدر لاہور چیمبر کاشف انور
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
آزاد اورغیر جانبدار صحافت پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے، آئی سی سی آئی کے صدر کا ..
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
PSX Live Index
Updated: 10:00:01am | 04-05-2024
Status: Closed | Volume: 452,155,229 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary